ایم ڈی کیٹ 2020 کے نتائج کا اعلان

Dec 16, 2020 | 13:59:PM
ایم ڈی کیٹ 2020 کے نتائج کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) پاکستان میڈیکل کمیشن نے  میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کے داخلہ ٹیسٹ  ایم ڈی کیٹ کے نتائج کا اعلان کردیاہے۔

ایم ڈی کیٹ 2020 میں حصہ لینے والے طلبہ اپنا رزلٹ پی ایم سی کی ویب سائٹ پر دیکھ سکتے ہیں۔

 
 
پاکستان میڈیکل کمیشن کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر جاری کئے گئے بیان کے مطابق برس ایم ڈی کیٹ میں ایک لاکھ 21ہزار 181 طلبا شریک ہوئے جن میں سے 67 ہزار 611  طلبا نے امتحان پاس کیا۔ایم ڈی کیٹ 2020 میں کامیاب ہونے والے طلبہ 60 فیصد سے زائد نمبر حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔

خیال رہے کہ ایم ڈی کیٹ 2020 کے لئے داخلہ امتحان 29 نومبر کو لیا گیا تھا جبکہ کورونا سے متاثرہ طلبہ کے لئے خصوصی امتحان 13 دسمبر کو ہوا تھا۔سندھ ہائیکورٹ نے پاکستان میڈیکل کمیشن کو ہدایت کی تھی کہ وہ  ریگولر انٹری ٹیسٹ اور کورونا متاثرہ مریضوں کے لئے ہونے والے خصوصی انٹری ٹیسٹ  کے نتائج کا ایک ساتھ اعلان کرے۔