محکمہ خزانہ نے سکولوں کیلئے ترقیاتی بجٹ جاری کردیا

Aug 16, 2023 | 18:18:PM
محکمہ خزانہ نے سکولوں کیلئے ترقیاتی بجٹ جاری کردیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید ریاض) محکمہ خزانہ نے سکولوں کے لئے 1 ارب 86 کروڑ روپے کا ترقیاتی بجٹ جاری کردیا۔

محکمہ خزانہ نے لاہور کے سکولوں کے لئے 1 کروڑ 90 لاکھ روپے، راولپنڈی کے لئے 1 کروڑ 20 لاکھ، اٹک کو 4کروڑ ، جہلم کو بھی 4کروڑ، چکوال کو 80 لاکھ، سرگودھا کو 6 کروڑ 50 لاکھ ، میانوالی کو 4 کروڑ، بھکر کے لئے 4 کروڑ 30لاکھ جبکہ خوشاب کے سکولوں کے لئے 3 کروڑ 90لاکھ کے فنڈز جاری کیے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: وہاب ریاض عمران خان کے حق میں بول پڑے

علاوہ ازیں محکمہ خزانہ کی جانب سے گوجرانوالہ کے سکولوں کے لئے 2 کروڑ  30لاکھ ، فیصل آباد کے سکولوں کے لئے  5 کروڑ 80 لاکھ ، جھنگ 9 کروڑ ، ملتان کے سکولوں کیلئے 4 کروڑ  30 لاکھ، ٹوبہ 5 کروڑ ، ساہیوال 3 کروڑ 10 لاکھ  اور چنیوٹ کیلئے 4کروڑ 40لاکھ روپے کے فنڈز جاری کیے۔

خیال رہے کہ محکمہ خزانہ کی جانب سے جاری کردہ فنڈز پرائمری سکولوں کی اپ گریڈیشن ،کلاس رومز کی بہتری، انصاف سکولوں کی ویلفیئر اور تنخواہوں کی ادائیگی پر بھی خرچ ہوسکیں گے۔