ذخیرہ اندوزوں کیخلاف بڑی کارروائی، 2 لاکھ کلو گرام چینی برآمد

Apr 16, 2023 | 12:16:PM
ذخیرہ اندوزوں کیخلاف بڑی کارروائی، 2 لاکھ کلو گرام چینی برآمد
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) نوشہرہ فیروز میں ذخیرہ اندوزوں کے خلاف بڑی کارروائی ذخیرہ کی گئی چینی کی 4000  بوریاں برآمدکر لیں

 نوشہرہ فیروزذخیرہ اندوزوں کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر  شاہ زیب شیخ نے بیورو آف سپلائی کے افسران کے ساتھ غلا منڈی بھریا روڈ میں مشترکہ چھاپہ مار کر ذخیرہ کی گئی چینی کی 4000 بوریاں برآمدکر لیں۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر اعظم کی ایوانِ وزیرِ اعلیٰ پنجاب آمد، لاہور میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا بھی دورہ

 ڈپٹی کمشنر شاہ زیب شیخ کا کہنا ہے کہ چھاپہ سپلائی افسران کے ساتھ  مل کر مارا، مختلف گوداموں میں ذخیرہ کی گئی 2 لاکھ کلو گرام چینی برآمد کر کے گوداموں کو سیل کر دیا ہے، خفیہ اطلاع تھی کہ بھریا روڈ میں متعدد گوداموں میں غیر قانونی طور پر چینی ذخیرہ کی گئی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پکڑی گئی چینی کو مارکیٹ میں سرکاری ریٹ پر فروخت کیا جائے گا، چینی اوپن مارکیٹ میں فروخت کی جائے گی تا کہ قیمتوں پر قابو پایا جاسکے، ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔