فریزر سے انتہائی خوفناک چیزیں برآمد

Apr 16, 2022 | 10:26:AM
فریزر سے کیا برآمد ہوا، فائل فوٹو
کیپشن: فریزر سے کیا برآمد ہوا، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)امریکہ میں خاتون نے امانتاً رکھوائے سانپ واپس نہ کرنے پر شکایت کی تو پولیس کے چھاپے کے دوران 183جانور فریزر سے برآمد کر لئے گئے۔

 تفصیلات کے مطابق امریکا میں ایک گھر کے فریزر سے کتے اوربلیوں سمیت 183 جانور برآمد ہوئے جنہیں منجمد کردیا گیا تھا۔امریکی ریاست ایریزونا میں مائیکل پیٹرک نام کے شخص کے گھرپرجب پولیس نے ایک شکایت  پرچھاپہ مارا تو فریزر سے کتے،بلیاں، سانپ ،چھپکلیاں،خرگوش،کچھوے اوردیگرجانور برآمد ہوئے جن کی تعداد 183 تھی۔

پولیس اہلکاروں کا کہنا ہے کہ برآمد کئے گئے جانوروں میں سے کچھ منجمد ہونے کے باوجود زندہ تھے۔

 مائیکل پیٹرکی پڑوسی خاتون نے اپنے سانپ دیکھ بھال کے لئے اس کے حوالے کئے تھے لیکن سانپ واپس نہ ملنے پرپولیس میں شکایت درج کرائی جس کے بعد پولیس حرکت میں آئی اورجانوروں سے بے رحمی کے الزام میں مائیکل پیٹرک کوگرفتارکرلیا۔ اس کی بیوی کی تلاش جاری ہے۔ اتنی بڑی تعداد میں جانوروں کوفریزر میں منجمد کرنے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔

یہ بھی پڑھیں:    کم عمرلڑکیوں سے شادی۔عامر لیاقت نے وجہ بتا دی