پاکستان کو پائپ لائن کے ذریعے گیس کی فراہمی ممکن ہے،پیوٹن 

Sep 15, 2022 | 19:43:PM
روس کے صدر، ولادی میر پیوٹن، پاکستان، روس، گیس کی سپلائی
کیپشن: روسی صدر اور وزیراعظم شہباز شریف ملاقات کرتے ہوئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)روس کے صدر ولادی میرپیوٹن نے کہاہے کہ پاکستان کو روس سے گیس کی سپلائی کی جا سکتی ہے ،روس سے پاکستان کو پائپ لائن کے ذریعے گیس سپلائی ممکن ہے ،پاکستان کو گیس سپلائی روس، قازقستان اورازبکستان کے پہلے سے بنے انفراسٹرکچر سے ممکن ہے ۔
روسی خبر ایجنسی کے مطابق روسی صدر ولادی میرپیوٹن نے وزیراعظم شہباز شریف سے سائیڈ لائن ملاقات کی، اس موقع پر پیوٹن نے کہاکہ جنوبی ایشیا میں پاکستان کو اہم شراکت دار کے طور پر دیکھتے ہیں ،روس اور پاکستان کے تعلقات مثبت انداز میں بڑھ رہے ہیں،روسی صدر کاکہناتھا کہ پاکستان میں تباہ کن سیلاب سے ہوئے جانی نقصان پر بے حدا فسوس ہے ،سیلاب متاثرین کیلئے امداد بھجوائی ہے مزید مدد کیلئے تیار ہیں ۔
ولادی میرپیوٹن نے کہاکہ روس پاکستان کے تعلقات میں معاشی اورتجارتی شعبوں میں تعاون اہم ہے، پاکستان روس میں ریلوے توانائی کے شعبوں میں کام کرنے کی ضرورت ہے ،ان کا کہناتھا کہ پاکستان میں ایل این جی فراہمی کیلئے انفراسٹرکچرکی تعمیر بھی قابل توجہ ہے۔
روسی صدر نے کہاکہ پاکستان کو روس سے گیس کی سپلائی کی جا سکتی ہے ،روس سے پاکستان کو پائپ لائن کے ذریعے گیس سپلائی ممکن ہے ،پاکستان کو گیس سپلائی روس قازقستان ازبکستان کے پہلے سے بنے انفراسٹرکچر سے ممکن ہے ۔
انہوں نے کہاکہ ہمیں افغانستان کے مسئلے کو بھی حل کرنے کی ضرورت ہے ،افغانستان میں سیاسی عدم استحکام ہے جو حل ہونے کی امید ہے ،افغانستان کے لوگوں سے ہمارے اچھے تعلقات ہیں ،پاکستان کے پاس افغانستان کی صورتحال پر اثرانداز ہونے کی صلاحیت ہے،ہم بہت سارے شعبوں میں مثبت انداز میں مل کر کام جاری رکھیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: مریم نواز کی پاسپورٹ واپسی کی درخواست قابل سماعت قرار، تحریری حکمنامہ جاری