ضلعی انتظامیہ لاہور نے مسلم لیگ ن کو کن شرائط پر جلسے کی اجازت دی؟

Oct 15, 2023 | 16:57:PM
ضلعی انتظامیہ لاہور نے مسلم لیگ ن کو کن شرائط پر جلسے کی اجازت دی؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(بسام سلطان)ضلعی انتظامیہ لاہور نے مسلم لیگ ن کو  21 اکتوبر کو مینار پاکستان پر جلسے کی اجازت  دے دی۔

تفصیلات کے مطابق ضلعی انتظامیہ نے مسلم لیگ ن کو حلف نامے کے  بعد جلسےکی اجازت دی،لاہور ڈپٹی کمشنر کی جانب سے 21 اکتوبر کو مینار پاکستان پر جلسے کی اجازت  سے متعلق  شرائط و ضوابط بھی جاری کر دیئےگئے ہیں۔

شرائط و ضوابط  کے مطابق جلسے کی انتظامیہ پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی سے الگ سے اجازت لے گی،منتظمین جلسے کی سکیورٹی، مرد و خواتین کے لئے موثر انتظامات کے ذمہ دار ہوں گے،پی ایچ اے کو مینٹیننس کاسٹ ادا کی جائے گی، کسی قسم کا نقصان پہنچنے پر پی ایچ اے رقم وصول کرے گی۔

منتظمین ایس پی سٹی اور ایس پی سکیورٹی کے ساتھ مل کر سکیورٹی کو یقینی بنائیں گے،منتظمین کی جانب سے کناتیں اور خار دار تار گریٹر اقبال پارک کے گرد بچھائی جائے،لاوڈ سپیکر کا استعمال پنجاب سائنڈ سسٹم آرڈیننس کے تحت کیا جائے،املاک کو نقصان پہنچنے کی صورت میں منتظمین ذمہ دار ہوں گے۔ 

اس کے علاوہ کنٹینرز لگا کر سٹیج تیار کرنے کی اجازت ہو گی،جنریٹرز کا بندوبست اور غیر متعلقہ افراد کے داخلہ روکنے کے لئے منتظمین انتظامات کریں گے،ڈھنڈے اور فائرورکس لانے پر پابندی ہو گی جبکہ ٹریفک پولیس کو ٹریفک پلان اور پارکنگ پلان تیار کرنے کی ہدایت دیدی ، تاہم انتظامیہ نے کہا کہ ڈسٹرکٹ انٹیلی جنس کمیٹی کا اجلاس آئندہ 2 روزمیں ہوگا، جس میں جلسے کے حوالے سے انتظامات پر غور کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:اسلام آباد، گاڑی میں گیس سلنڈر دھماکہ، 4 افراد زخمی