تیل کی قیمتوں میں اضافہ

Oct 15, 2023 | 14:46:PM
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں 5 فیصد سے زائد اضافہ ہوگیا ہے۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں 5 فیصد سے زائد اضافہ ہوگیا ہے۔

برینٹ خام تیل 91 ڈالرز فی بیرل کی سطح پر پہنچ گیا ہے جبکہ اسرائیل حماس جنگ سے قبل برینٹ تیل کی قیمت 84 ڈالرز فی بیرل تھی۔

علاوہ ازیں پاکستان میں پیٹرول کی قیمت میں آج 36 روپے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 19 روپے فی لیٹر کمی متوقع ہے۔

معاشی ماہرین کے مطابق پاکستانی روپے کی قدر میں مسلسل بہتری کے باعث بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم ہونے کا امکان ہے تاہم حتمی فیصلہ نگراں حکومت آج کرے گی۔

مزید پڑھیں:  لاہورشہرمیں برائلرمرغی کےگوشت کی قیمت میں کمی

واضح رہے کہ نگراں حکومت نے 30 ستمبر کو پیٹرول کی قیمت میں 8 روپے کمی کی تھی جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 323.38 روپے ہے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل بھی 11 روپے سستا ہو کر 318.18 روپے میں دستیاب ہے۔