پٹرولیم قیمتوں میں اضافہ ہو گا یا نہیں؟؟؟وزیراعظم نے فیصلہ سنا دیا

Nov 15, 2021 | 17:50:PM
حکومت، پٹرولیم مصنوعات، قیمتوں میں اضافہ
کیپشن: پٹرولیم قیمتوں سے متعلق فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وزیراعظم عمران خان نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری مستردکردی ۔
تفصیلات کے مطابق اوگرانے ہائی سپیڈڈیزل اورپٹرول کی قیمت میں 5 روپے فی لٹر اضافے کی سفارش کی تھی ،وزیراعظم عمران خان نے اوگراکی سمری مستردکردی ،جس کا نوٹیفکیشن جاری کردیاگیا، نوٹیفکیشن کے مطابق آئندہ 15 روز تک پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رہیں گی۔
وزیراعظم نے وزارت خزانہ کو ایف بی آر سے مشاورت کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ ایف بی آر سے مشاورت کے بعدمعاملہ کابینہ کے سامنے رکھا جائے ،ضرورت پڑنے پر سمری سرکولیشن سے منظوری لی جاسکتی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں: زندگیاں خطرے میں۔۔سموگ بچوں کو بیماریوں میں مبتلا کرنے لگی، سکولوں سے متعلق بڑا فیصلہ آگیا