پل پل بدلتا موسم،محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی سامنے آ گئی

May 15, 2023 | 10:04:AM
پل پل بدلتا موسم،محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی سامنے آ گئی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)پل پل بدلتا موسم,سورج اوربادلوں کےدرمیان آنکھ مچولی کاسلسلہ جاری،کراچی کا موسم آج بھی گرم اور مرطوب رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق  کراچی کا موسم آج بھی گرم اور مرطوب رہے گا، موجودہ درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا یگا،زیادہ درجہ حرارت 34 سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کاامکان ہے،ہوا میں نمی کا تناسب 60 فیصد ہے،مرطوبیت زائد ہونے کی وجہ سے شدت 34 ڈگری محسوس ہونے لگی،شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 28.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا،جنوب مغربی سمت سے ہوا کی رفتار 8 سے 10 ناٹیکل مائل ہے.

اس کے علاوہ لاہور میں  آئندہ 24گھنٹےمیں بارش کاکوئی امکان ،شہر کادرجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا،کم سےکم درجہ حرارت26،زیادہ سےزیادہ41ڈگری ریکارڈہوگا۔

فضائی آلودگی کے اعتبار سے لاہور پہلے نمبر پر آگیا،شہرکی فضائی آلودگی کی مجموعی شرح176ریکارڈ کی گئی،یو ایس قونصلیٹ میں آلودگی کی شرح189ریکارڈ کی گئی،فیز 8 ڈی ایچ اے 184،شاہدرہ میں شرح 177ریکارڈ
مال روڈپرآلودگی کی شرح172ریکارڈکی گئی،سیدمراتب علی روڈپرآلودگی کی شرح170ریکارڈ ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں: طلبا کیلئے اہم خبر

سندھ، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اورآزاد کشمیرمیں چند مقامات پر بارش متوقع ہے،اسلام آباد میں موسم خشک اور گرم رہے گا,قلات،خضدار اور گردنواح میں گرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے جبکہ مری، گلیات اور گردو نواح میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔

محکمہ موسمیات نے سندھ میں خیر پور، سانگھڑ، سکھر، گھوٹکی اور گردونواح میں بارش کا امکان بتایا ہے.

دوسری جانب چترال، دیر، سوات،کرم اور کوہستان میں بھی بارش متوقع ہے۔