سینیٹ انتخابات کیلئے پیپلز پارٹی کا امیدواروں کے ناموں کا اعلان

Mar 15, 2024 | 22:51:PM
سینیٹ انتخابات کیلئے پیپلز پارٹی کا امیدواروں کے ناموں کا اعلان
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(طٰحہ ملک) سینٹ انتخابات کے لیے پیپلز پارٹی نے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کردیا۔

سینٹ انتخابات سے متعلق بلاول ہاؤس سے اعلامیہ جاری کر دیا گیا جس میں سینیٹ انتخابات کے لئے پیپلز پارٹی کے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا گیا، بلاول ہاؤس کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق سندھ سے جنرل نشستوں پر کاظم شاہ ، اشرف جتوئی ، مسرور احسن ، ندیم بھٹو ، سرفراز راجڑ اور دوست علی، ٹیکنوکریٹس کی نشست پر بیرسٹر ضمیر گھمرو اور سرمد علی، خواتین کی نشستوں کے لئے قرۃالعین مری اور روبینہ قائم خانی جبکہ اقلیتوں کی نشست کے لئے پنجھو بھیل امیدوار ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: تحریک انصاف نے شوکت بسرا کو اہم عہدہ دیدیا

صوبہ بلوچستان کی نشستوں کے لئے ایمل والی خان اور جان محمد بلیدی پیپلز اور اے این پی کے مشترکہ امیدوار ہوں گے، بلوچستان کی مزید 2 جنرل نشستوں کے لئے میر چنگیز خان جمالی اور سردار عمر گورگیج، ٹیکنوکریٹ کی نشست کے لئے بلال مندوخیل، خواتین نشستوں کے لئے اشرت بروہی اور کیران بلوچ کے نام فائنل ہوئے۔

خیبر پختونخوا سے واحد روبینہ خالد پیپلز پارٹی سے سینیٹ انتخاب کے لیے امیدوار ہوں گی جبکہ صوبہ پنجاب سے فائزہ احمد مالک اور وفاق سے رانا محمود الحسن امیدوار ہوں گے۔