تحریک عدم اعتماد ۔ ہمارا کوئی رکن غیر حاضر نہ ہو ۔ووٹ ڈالے ورنہ۔زرداری کا انتباہ

Mar 15, 2022 | 18:42:PM
 تحریک ۔عدم اعتماد  ۔رکن اسمبلی ۔غیر حاضر ۔زرداری ۔ انتباہ
کیپشن: سابق صدر آصف علی زرداری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کے صدر آصف علی زرداری نے اپنے تمام ارکان قومی اسمبلی کو خط لکھ کر ووٹنگ کیلئے حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی ۔
آصف زرداری کی جانب سے پیپلزپارٹی کے ارکانِ قومی اسمبلی کو لکھے گئے خط میں کہا گیا کہ کوئی رکنِ پارٹی پالیسی کے خلاف یا جان بوجھ کراسمبلی اجلاس میں حاضر نہ ہوا تو آرٹیکل 63 اے کے تحت کارروائی کی جائے گی۔زرداری کی جانب سے ارسال کردہ خط پارٹی کے تمام ارکان قومی اسمبلی کو موصول ہو گیا ہے۔جس میں تحریک عدم اعتماد کے موقع پر ایوان میں حاضری یقینی بنانے اور ووٹنگ میں حصہ لینے کی ہدایت کی ہے۔مراسلے کے متن میں کہا ہے کہ وزیر اعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرائی جا چکی ہے ۔ پیپلزپارٹی کے ایم این ایز تحریک عدم اعتماد پیش کرنے کے دن ایوان میں حاضری یقینی بنائیں اور ووٹنگ میں حصہ لیں۔
 یہ بھی پڑھیں۔ شہباز شریف سے ایم کیو ایم کے وفد کی ملاقات ۔ فضل الرحمان کی خصوصی شرکت