پہلے آپ نے لکھ کر دیا مریم سے مزید تفتیش کی ضرورت نہیں۔جسٹس سرفراز ڈوگر کا نیب پراسیکیوٹر سے مکالمہ

Mar 15, 2021 | 16:28:PM
 پہلے آپ نے لکھ کر دیا مریم سے مزید تفتیش کی ضرورت نہیں۔جسٹس سرفراز ڈوگر کا نیب پراسیکیوٹر سے مکالمہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کی ضمانت منسوخ کرانے کی نیب کی درخواست پر عدالت نے 7 اپریل کیلئے مریم نواز کو نوٹس جاری  کرتے ہوئے لاہور ہائیکورٹ کےجسٹس سرفراز ڈوگر نےریمارکس دیئے کہ آپ نے اگست میں مریم نواز کو بلایا پھر آپ چپ کر کے بیٹھ گئے،آپ نے مریم نواز کو کیوں نہیں بلایا؟

لاہور ہائیکورٹ میں جسٹس سرفراز ڈوگر کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ نے نیب درخواست کی سماعت کی۔سماعت کے دوران عدالت نے کہا کہ آپ نے عدالت کو لکھ کر دیا کہ مریم نواز سے مزید تفتیش کی ضرورت نہیں ہے، عدالت نے نیب پراسکیوٹر فیصل بخاری کو دلائل دینے سے روک دیا اور کہا کہ جس نے درخواست دائر کی ہے وہ دلائل دے۔عدالتی حکم پر ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل نیب چودھری خلیق الزمان روسٹرم پر پیش آئے، عدالت نے ان سے سوال کیا کہ آپ کن وجوہات کی بناء پر مریم نوازکی ضمانت کی منسوخی چاہتےہیں ؟عدالت نےنیب کی درخواست پر مختصر سماعت کے بعد درخواست باقاعدہ سماعت کیلئے مقرر کر دی۔

واضح رہے کہ چیئرمین نیب نے ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل پنجاب کی وساطت سے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی تھی جس میں مؤقف اپنایا کہ مریم نواز ضمانت پر رہائی کے بعد سے مسلسل ریاستی اداروں پر حملے کر رہی ہیں۔