انٹر میڈیٹ بورڈ امتحانات ملتوی کرنے کا اعلان

Jun 15, 2023 | 19:18:PM
انٹر میڈیٹ بورڈ امتحانات ملتوی کرنے کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )ممکنہ سمندری طوفان کے خطرے کے پیش نظر انٹر  میڈیٹ بورڈ کراچی نے اہم فیصلہ کرتے ہوئے کل ہونے والے امتحانات ملتوی کر دیئے ۔

تفصیلا ت کے مطابق انٹرمیڈیٹ بورڈ کراچی نے کل بروز جمعہ منعقد ہونے والے امتحانات ملتوی کردیئے، کل صبح اور شام کی شفٹ میں منعقد ہونے والے تمام پرچے ملتوی کر دیئے گئےہیں، ملتوی شدہ پرچوں کی نئی تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا، اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کا 16 جون کا پرچہ ملتوی کرنے کا اعلان۔ 

یہ بھی پڑھیں:پاکستانیوں نے بھارت کو تعلیمی میدان میں پیچھے چھوڑ دیا

 کراچی بورڈ کی جانب سے سمندری طوفان اور ممکنہ بارشوں کے باعث پرچے ملتوی کرنے کا اعلان کیا گیا، انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات برائے 2023ء کے بروزجمعہ کو ہونے والا پرچے ملتوی کر دیئے گئے، ملتوی کیے گئے پرچوں کی تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا، اس سےقبل  14، اور  15  جون کو ہونے والے پرچے ملتوی کئے گئے تھے۔