پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان

Jun 15, 2023 | 15:26:PM
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)معاشی مشکلات کا شکار پاکستانی شہریوں کو ایک کے بعد ایک اچھی خبر مل رہی ہے، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں پانچ سے 10 روپے فی لٹر تک کمی کا امکان ہے جس کے لئے اوگرا نے سمری حکومت کو بھجوا دی ہے۔

ذرائع کے مطابق آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی جانب سے پٹرول کی قیمت میں 5 سے 10 فی لٹر کمی کی تجویز دی گئی ہے، ڈیزل کی قیمت میں بھی 10 روپے فی لٹر تک کمی کی جا سکتی ہے، وزیر خزانہ اوگرا سفارشات پر وزیر اعظم سے مشاورت کریں گے، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق حتمی فیصلہ آج کیا جائے گا، آئندہ 15 دن کیلئے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے کے بعد ہوگا۔ 

ذرائع کا کہنا ہےکہ 16 جون سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں معمولی ردو بدل کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے،انڈسٹری ذرائع کےمطابق آج رات سے پیٹرول قیمت میں تقریباً 2 روپےفی لیٹرکمی کا امکان ہے جب کہ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے اضافے کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں: تیز  آندھی، بادل برسیں گے,محکمہ موسمیات سے اہم خبر آ گئی

دوسری جانب ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں برقرار بھی رکھی جاسکتی ہیں۔ 

گزشتہ 14 دنوں میں برنٹ آئل مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت زیادہ سے زیادہ 76.95 ڈالر فی بیرل تک رہی ہے، گزشتہ ڈیڑھ ماہ سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بھی کمی کی جارہی ہے۔

واضح رہے کہ ملک میں اس وقت پیٹرول کی قیمت 262 روپے جبکہ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت 147 روپے 68 پیسے اور ڈیزل کی قیمت 253 روپے فی لیٹر ہے۔