منحرف ارکان صوبائی اسمبلی کو ڈی سیٹ کرنے کا معاملہ، سپریم کورٹ سے اہم خبر آگئی

Jun 15, 2022 | 15:50:PM
ارکان پنجاب اسمبلی،سپریم کورٹ،ڈی سیٹ
کیپشن: ساجدہ یوسف، ہارون عمران گل اور عظمی کاردار خواتین کے مخصوصہ کوٹہ پر ایم پی ایز تھیں/ فائل فوٹو، گوگل سورس
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز) تحریک انصاف کے 25 منحرف ارکان صوبائی اسمبلی کو ڈی سیٹ کرنے کا معاملہ، ساجدہ یوسف، ہارون عمران گل اور عظمی کاردار نے الیکشن کمیشن کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا۔

اپیلوں میں الیکشن کمیشن،چیئرمین تحریک انصاف اور سپیکر پنجاب اسمبلی کو فریق بنایا گیا ہے۔ ارکان پنجاب اسمبلی نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کیخلاف اپیلیں سپریم کورٹ میں دائر کیں۔

یہ بھی پڑھیں:عمران خان کے اثاثوں میں بے پناہ اضافہ

 درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ الیکشن کمیشن کا فیصلہ خلاف قانون اور حقائق کے منافی ہے، پارٹی سربراہ کا اراکین کو منحرف قرار دینا قانون کی نظر میں برقرا نہیں رکھا جاسکتا، عدالت سے استدعا کی گئی کہ الیکشن کمیشن کا 20 مئی کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے۔

 خیال رہے ساجدہ یوسف، ہارون عمران گل اور عظمی کاردار خواتین کے مخصوصہ کوٹہ پر ایم پی ایز تھیں۔