عدالتی روبکار ملنےمیں تاخیر، پرویز الہیٰ کی رہائی لٹک گئی

Jul 15, 2023 | 21:30:PM
عدالتی روبکار ملنے کے باوجود پرویز الہیٰ کی رہائی لٹک گئی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی ساہی) سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ کی رہائی کے روبکار ملنے کے باوجود جیل حکام گومگو کا شکار ہیں اور افسران کا صلاح مشورہ جاری ہے۔

اس رویے پر چوہدری پرویز الہیٰ کے وکیل عامر سعید راں نے شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

اس حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ روبکار ملنے کے بعد جیل حکام کسی کو جیل میں نہیں رکھ سکتے، اگر پولیس کسی کو رات کو پکڑتی ہے تو جیل منتقل کیا جاتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کیا صرف جیل میں جانے کا وقت ہوتا ہے آنے کا کوئی وقت نہیں۔

یہ بھی پڑھیے: پنجاب حکومت کا پرویزالہی کو گرفتاری سے روکنے کا حکم چیلنج کرنے کا فیصلہ کرلیا

 آئی جی جیل خانہ جات  کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ سرکاری وقت سے تاخیر پر روبکار پہنچنے کی وجہ سے رہائی اب پیر کو ہوگی اور روبکار پہنچنے تک قیدیوں کو بیرکس میں بند کرکے لاک اپ کردیا گیا تھا، سپریٹنڈنٹ جیل بھی دفتر سے روانہ ہوگئے۔

اس صورتحال میں آج رہائی کے امکانات نہیں ہیں۔