وزیراعظم نے عوام کو خوشخبری سنا دی

Jul 15, 2022 | 12:56:PM
وزیراعظم شہباز شریف, سوشل میڈیا, ٹویٹ, خوشخبریاں, نوید
کیپشن: وزیراعظم نے عوام کو خوشخبری سنا دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے عوام کو مزید ریلیف فراہم کرنے کا اشارہ دیا ہے۔

سوشل میڈیا پر جاری بیان میں وزیراعظم نے لکھا کہ میرے عوام سے وعدے کے مطابق اتحادی حکومت نے فوری طور پر عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کے فائدے کو عوام تک منتقل کیا ہے۔

شہباز شریف نے اپنی ٹوئٹ میں مزید لکھا کہ جیسے ہی مزید معاشی گنجائش پیدا ہوگی ہم عوام تک ریلیف پہنچاتے رہیں گے، میں عوام سے ہمیشہ سچی بات کرنے پر یقین رکھتا ہوں۔

یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان کردیا

 خیال رہے گزشتہ روز وزیراعظم شہباز شریف نے قوم سے خطاب کیا، جس میں انہوں نے عوام کو آئی ایم ایف معاہدے پر اعتماد میں لیا۔ اس کے علاوہ وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے خطاب کے دوران اعلان کیا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم کی جا رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پیٹرول کی قیمت میں 18 روپے 50 پیسے کمی کر دی گئی، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 230 روپے 24 پیسے فی لیٹر ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ ڈیزل کی قیمت میں 40  روپے 54 پیسے کمی کردی گئی، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 236 روپے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔