سابق صدر ممنون حسین کو سپرد خاک کردیا گیا

Jul 15, 2021 | 18:41:PM
سابق صدر ممنون حسین کو سپرد خاک کردیا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)سابق صدر پاکستان ممنون حسین کی تدفین ڈیفنس فیز 8 کے قبرستان میں کردی گئی۔ اس سے قبل مرحوم صدر کی نماز جنازہ ڈیفنس کی سلطان مسجد میں ادا کی گئی۔ نماز جنازہ ممتاز عالم دین مفتی تقی عثمانی نے پڑھائی۔ 
سابق صدر پاکستان ممنون حسین کی نماز جنازہ میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، احسن اقبال، سابق گورنر سندھ محمد زبیر اور پاکستان پیپلزپارٹی سندھ کے جنرل سیکرٹری وقار مہدی سمیت دیگر سیاسی، مذہبی و سماجی رہنماو¿ں اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
واضح رہے کہ ن لیگ سے تعلق رکھنے والے سابق صدر ممنون حسین علالت کے باعث گزشتہ روز کراچی کے نجی ہسپتال میں انتقال کرگئے تھے۔ وہ سرطان کے عارضے میں مبتلا تھے۔ممنون حسین کا شمار مسلم لیگ (ن) کے سینئررہنماوں میں ہوتا تھا۔ مرحوم 1999 میں سندھ کے گورنر رہے جبکہ 2013 سے 2018 تک صدر مملکت رہے۔

یہ بھی پڑھیں: چیئرمین واپڈا کی سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے ملاقات