آسٹریلیا جانے والوں کیلئے اچھی خبر
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)پاکستان سے آسٹریلیا جانے والی مسافروں کیلئے اچھی خبر، تھائی ائیر ویز نے پاکستان سے بذریعہ بنکاک آسٹریلیا کی پرواز آپریٹ کرنے کا اعلان کردیا، تھائی ائیرویز نے اپنی آفیشل ویب سائٹ پر ٹکٹوں کی بکنگ کا آغاز کر دیا۔
ذرائع کے مطابق تھائی ائیرویز فروری 2022 کو فلائٹ آپریشن کا آغاز کرے گی، تھائی ائیرویز لاہور، اسلام آباد اور کراچی سے بنکاک کیلئے پروازیں آپریٹ کرے گی،مسافر تھائی ائیر کے ذریعے بذریعہ بنکاک آسٹریلیا اور دیگر ایشائی ممالک کا سفر کر سکیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: ساجن آگئے۔۔دلہا کو دیکھ کر دلہن بے قابو۔۔۔ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
ذرائع کاکہناہے کہ تھائی ائیرویز پاکستان کیلئے ہفتہ وار 12 دو طرفہ پروازیں آپریٹ کرے گی،بنکاک سے لاہور اور لاہور سے بنکاک کے لیے ہفتہ وار 4 پروازیں آپریٹ کی جائیں گئیں،بنکاک سے لاہور کے لیے منگل اور جمعہ کو پروازیں آپریٹ کی جائیں گئیں۔
یہ بھی پڑھیں: برقع پوش خاتون کی شادی میں دھماکے دار انٹری ۔۔۔ دلہا سے لپٹ گئی، دلہن سمیت سب پریشان