کوروناوائرس کے وار تیز ۔۔۔مثبت کیسز کی شرح 8 فیصد سے بھی بڑھ گئی 

Jan 15, 2022 | 09:37:AM
کورونا کے وار تیز
کیپشن: کورونا وائرس
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)کورونا وائرس ملک میں تیزی سے پھیلنے لگا ۔ مثبت کیسز کی شرح میں ایک بار پھر اضافہ دیکھنے میں آرہاہے ۔ مثبت کیسز کی سرح آٹھ فیصد سے بھی تجاوز کرگئی ۔
یہ بھی پڑھیں:کورونا وبا میں اضافہ۔۔ وزیراعلیٰ نے اہم اجلاس طلب کرلیا۔۔پابندیاں لگائے جانے کا امکان
تفصیلات کے مطابق این سی او سی کی طرف سے کورونا وائرس کے حوالے سے اعداد وشمارجاری کردیئے گئے ۔این اوسی کے مطابق گزشہ 24گھنٹوں میں 52,522افراد کے کورونا کے ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 4286افراد کا کورونا مثبت نکلا۔جبکہ کورونا وائرس سے گزشتہ چوبیس گھنٹے میں چار افراد جان کی بازی ہار گئے ۔ملک میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 8.16کی فیصد ریکارڈ کی گئی ۔709کورونا کی مریضوں کی حالت تشویشناک ہے جو ملک کے مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں ۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2598 مریض اس وائرس سے صحت یاب ہوئے ہیں جبکہ صحت یاب ہونے والوں کی کل تعداد 1263005 ہے۔ ہفتہ تک ملک میں فعال کیسوں کی کل تعداد 28,112 ریکارڈ کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں:کورونا ویکسین کی طاقت یا پھر کرشمہ۔۔چلنے پھرنے سے قاصر شخص کیسے ٹھیک ہوگیا۔۔؟