کسٹمز حکام کی کارروائی۔۔۔ افغانستان میں نیٹو اور امریکی فورسز کے زیر استعمال اسلحہ برآمد

Jan 15, 2022 | 01:07:AM
کسٹمز حکام، کارروائی، امریکی، ایساف فورسز، زیراستعمال اسلح
کیپشن: جنگی ہتھیار، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) کسٹمز حکام نے خیبرپختونخوا کے دارالحکومت میں کارروائی کرتے ہوئے امریکی اور ایساف فورسز کے زیر استعمال اسلحہ قبضے میں لے لیا۔
تفصیلات کے مطابق صوبہ خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں کسٹمز حکام نے غیرملکی اسلحہ کی سمگلنگ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے نیٹو کے زیر استعمال اسلحہ قبضے میں لے لیا۔کسٹم حکام کا کہنا ہے کہ امریکی اور ایساف فورسز کے زیر استعمال اسلحہ افغانستان سے پاکستان سمگل کیا جارہا تھا۔کسٹم حکام نے غیرملکی اسلحے کی سمگلنگ سے متعلق بتایا کہ اسلحہ استعمال شدہ ہے اور شاید افغانستان میں سرینڈر شدہ افراد کا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا پابندیاں۔۔۔سکولوں کے حوالے سے اہم خبر
اس سے قبل بھی کسٹم حکام کی جانب سے غیرملکی اسلحے کی سمگلنگ کے خلاف کارروائیاں عمل میں آتی رہی ہیں، ماضی میں کسٹم اہلکاروں نے پشاور سے کراچی اسمگل ہونے والی غیرملکی اسلحے کی بڑی کھیپ پکڑی تھی۔غیر ملکی اسلحے میں 350 سے زائد شاٹ گن، آٹو میٹک گن ،پستول اور 55 ہزار گولیوں کے راؤنڈ شامل تھے ۔

یہ بھی پڑھیں: کال اٹھائیں مگر سوچ سمجھ کر۔۔ کہیں دیوالیہ نہ نکل جائے !