وزیراعظم کا سپیکر پنجاب اسمبلی کو فون، سینیٹ انتخابات پر مشاورت
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)وزیراعظم عمران خان نے سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی کو فون کیا اور سینیٹ انتخابات پر مشاورت کی۔
وزیراعظم نے وزیراعلیٰ کے ساتھ مل کر سینیٹ حکمت عملی کیلئے پرویز الٰہی کو ٹاسک سونپ دیا، چودھری پرویزالٰہی اور وزیراعلیٰ باہمی مشاورت سے پنجاب میں حکمت عملی اختیار کریں گے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے لاہور میں قیام کے دوران ٹیلی فون پر اتحادیوں سے رابطے کئے، چوہدری پرویز الٰہی سے ٹیلی فونک رابطے میں انہیں سینیٹ الیکشن کی حکمت عملی تیار کرنے کا ٹاسک سونپا۔