پاک بحریہ نے بھارتی بحریہ کے دانت کھٹے کر دیئے، رنگے ہاتھوں پکڑ لیا

Feb 15, 2024 | 19:09:PM
پاک بحریہ نے بھارتی بحریہ کے دانت کھٹے کر دیئے، رنگے ہاتھوں پکڑ لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )پاک بحریہ نے جنگی مشق سی اسپارک 2024 کے دوران بھارتی بحریہ کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔

تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کا کہنا ہے کہ پاک بحریہ  کی مشق سی سپارک 2024 کے دوران پاکستان نیوی نے بھارتی جنگی جہاز، آبدوز اور طیارے کا سراغ لگایا،بھارتی بحریہ خفیہ طور پر پاکستان نیوی کے آپریشنز پر نظر رکھنے کی کوشش کر رہی تھی،پاکستان نیوی نے اپنے پلانز کی حفاظت کے مناسب اقدامات کئے۔ 

آئی ایس پی آر کا مزید کہنا تھا کہ سربراہ پاک بحریہ نے بحری مشق سی سپارک 2024 کے دوران بحری جہازوں, کوسٹل اور کریک ایریاز کا  دورہ  کیا، چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف نے اورماڑہ، کیٹی بندر اور شاہ بندر میں نیول تنصیبات کا دورہ کیا ،نیول چیف نے کھلے سمندر میں پاک بحریہ کے جنگی جہازوں پر مشق کی سرگرمیوں کا جائزہ لیا،نیول چیف نے پاک بحریہ کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں، دفاعی حکمت اور جنگی تیاری پر اطمینان کا اظہار کیا ،نیول چیف نے دوروں کے دوران افسران اور جوانوں کی بے لوث لگن اور عزم کو سراہا۔ 

نیول چیف کا اس موقع پر کہنا تھا کہ پاک بحریہ دشمن کی جانب سے کسی بھی مہم جوئی کا منہ توڑ جواب دینے کے لیے ہمہ وقت تیار ہے, مشق میں پاک بحریہ کے تمام جنگی اثاثوں کے ساتھ ساتھ پی ایم ایس اے، اسپیشل فورسز اور پاک میرینز بھی شامل ہیں،مشق سی سپارک 2024 میں پاک بحریہ کے ساتھ ساتھ  پاک آرمی اور پاکستان ایئر فورس کے اہلکار اور اثاثے جوائنٹ آپریشنز میں حصہ لے رہے ہیں،25 جنوری سے جاری مشق سی سپارک کا مقصد پاک بحریہ کی جنگی حکمت عملی کا تنقیدی جائزہ لینا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :ڈالر مزید مہنگا،دیگر کرنسیوں نے بھی روپے کو پچھاڑ دیا