مسلسل تربیت اوربلندمعیارامن کی ضمانت ہے،آرمی چیف

Feb 15, 2021 | 23:44:PM
مسلسل تربیت اوربلندمعیارامن کی ضمانت ہے،آرمی چیف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہاہے کہ مسلسل تربیت اوربلندمعیارامن کی ضمانت ہے۔

پاک فوج کے تعلقات عامہ کے شعبے آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے صحرائے تھرمیں جاری مشقوں کامعائنہ کیا، جنرل قمر جاوید باجوہ نے مشقوں کا مشاہدہ کیا،اس موقع پر آرمی چیف کوفیلڈ فارمیشن مشقوں کے بارے میں آگاہ کیاگیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق جنگی مشقیں صحرائی علاقوں میں استعدادبڑھانے کیلئے جاری ہیں،جدارالحدید مشقیں28فروری تک جاری رہیں گی۔


آرمی چیف نے آپریشنل تیاریوں پراطمینان کااظہارکیااورمشقوں میں شریک فوجی دستوں کے تیاریوں کوسراہا، کورکمانڈرلیفٹیننٹ جنرل ندیم احمدانجم نے آرمی چیف کااستقبال کیا۔