سیکیورٹی اہلکار کا ٹرین میں خاتون کے ساتھ رقص، ویڈیو وائرل

Dec 15, 2023 | 12:55:PM
 بھارت کے شہر ممبئی میں ریلوے پولیس سیکیورٹی اہلکار کو دورانِ ڈیوٹی خاتون کے ساتھ رقص کرنا مہنگا پڑگیا۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) بھارت کے شہر ممبئی میں ریلوے پولیس سیکیورٹی اہلکار کو دورانِ ڈیوٹی خاتون کے ساتھ رقص کرنا مہنگا پڑگیا۔

ایس ایف گپتا نامی سیکیورٹی اہلکار کی ڈانس ویڈیو نے سوشل میڈیا پر ایک نئی بحث چھیڑ دی۔ جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سیکیورٹی اہلکار  سنٹرل ریلوے کی لوکل ٹرین  میں ایک نوجوان خاتون کے ساتھ رقص کرنے میں مصروف ہے۔

یہ واقعہ 6 دسمبر کی رات 10 بجے پیش آیا جب دورانِ ڈیوٹی ایس ایف گپتا اپنی ڈیوٹی پر توجہ دینے کے بجائے سفر کے دوران خاتون کے ساتھ رقص میں مشغول ہوگیا۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اہلکار  پہلے تو خاتون کو رقص کرنے سے منع کرنے کی کوشش کرتا ہے لیکن کچھ ہی دیر میں اس کے ہمراہ ہوجاتا ہے۔

مزید پڑھیں:  روپے کی قدر میں اضافہ، ڈالر مزید سستا ہوگیا

سوشل میڈیا پر وائرل ہوتے ہی ویڈیو ریلوے پروٹیکشن فورس(آر پی ایف) کے نوٹس میں آگئی جس پر ڈویژنل ریلوے منیجر کی جانب سے ویڈیو میں موجود اہلکار کے خلاف کارروائی شروع کردی گئی ہے۔ اس واقعے پر گورنمنٹ ریلوے پولیس (جی آر پی) نے 8 دسمبر کو ایس ایف گپتا کے خلاف ایک باضابطہ رپورٹ درج کی، جس کا مقصد مستقبل میں اس طرح کے واقعات کی روک تھام کرنا تھا۔

اس  واقعے کا سنجیدگی سے نوٹس لیتے ہوئے ریلوے حکام کی جانب سے ایک اعلانیہ جاری کیا گیا جس کے مطابق تمام اہلکاروں کو واضح طور پر ہدایت کی گئی ہے کہ وہ یونیفارم میں اور ڈیوٹی کے دوران نہ ہی فوٹو لیں، نہ ویڈیو بنائیں اور نہ ہی کسی دوسری سرگرمی کا حصہ بنیں۔