واہ رے سوشل میڈیا۔۔مس یونیورس بننے والی بھارتی حسینہ کی جیت کا کریڈٹ مودی کو دیدیا

Dec 15, 2021 | 19:51:PM
مس, یونیورس , ہرناز سندھو   
کیپشن: مس یونیورس  ہرناز سندھو   (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)اسرائیل میں 21سال بعد مس یونیورس کا خطاب بھارت کے نام رہا ہے۔ بھارتی ریاست چندی گڑھ کی  ہرناز سندھو    نے یہ مقابلہ جیتا ہے۔مس یونیورس کا ٹائٹل جیتنے کے بعد ہرناز کور سندھو کی تصویریں خوب وائرل ہو رہی ہیں۔ لوگ انکی خوبصورتی کی تعریف کرتے نہیں تھکتے۔ہرناز سندھو کو ملک بھر سے مبارکبادیں مل رہی ہیں۔ بالی ووڈ ستارے بھی انہیں مسلسل مبارکباد دے رہے ہیں۔ ساتھ ہی سابق مس یونیورس لارا دتہ دتہ نے بھی انہیں مبارکباد ہیش کی ہے۔ اسکے علاوہ متعدد لوگ ہرناز کی جیت کا کریڈٹ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو  دے رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:کشمیر  کو صحیح وقت آنے پر ریاست کا درجہ دے دیا جائے گا:بھارت

بھارت کے ایک نجی ٹی وی کی ویب رپورٹ کے مطابق مس دیوا ۔یونیورس2021 اسرائیل میں منعقد ہوا۔ اس مقابلے کے ابتدائی مرحلے میں75ے زائد خوبصورت اور باصلاحیت خواتین نے حصہ لیا تاہم تین ممالک کی خواتین نے ٹاپ تھری میں جگہ بنائی جن میں بھارت کی ہرناز سندھو بھی تھیں۔ اس سے قبل سشمیتا سین 1994 میں اور 2000 میں لارا دتہ   مس یونیورس   بنی تھیں۔ ہرناز نے جنوبی افریقہ اور پیراگوئے کو پیچھے چھوڑ کر مس یونیورس کا تاج اپنے سر لے لیا۔ بالی ووڈ اداکارہ دیا مرزا بھی اس تقریب کا حصہ بننے کے لئے اسرائیل سے پہنچیں تھی ۔ اروشی روتیلا نے اس بار مس یونیورس کے مقابلے کو جج کیا۔سوشل میڈیا پر متعدد صارفین  ہرناز سندھو کی جیت کا کریڈٹ پی ایم نریندر مودی کو بھی دے رہے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی مشہور شخصیات بھی ہرناز سندھو کو مسلسل مبارکباد دے رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: اتنی سریلی آواز۔۔پولیس والے کی’جادو کی جپھی‘ ۔۔ویڈیو وائرل