کوروناوائرس: جاپان اور پاکستان کے درمیان گرانٹ ایڈ معاہدہ طے

Dec 15, 2020 | 12:08:PM
کوروناوائرس: جاپان اور پاکستان کے درمیان گرانٹ ایڈ معاہدہ طے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)جاپان اور پاکستان کے درمیان گرانٹ ایڈ معاہدہ طے پا گیا جس کے تحت جاپانی حکومت انسداد کورونا کے لیے پاکستان کو1.54بلین روپے گرانٹ فراہم کرے گی۔

تفصیلات کے مطابق جاپان اورپاکستان کے مابین گرانٹ ایڈ معاہدہ ہوگیا، اس حوالے سے وزارت اقتصادی امور نے اعلامیہ بھی جاری کردیا ہے۔ جاپان انسداد کورونا کے لیے پاکستان کو1.54بلین روپے گرانٹ فراہم کرے گا۔ گرانٹ سے معاہدے کے تحت ہیلتھ سے متعلقہ سامان کی خریداری میں مدد ملے گی۔اس ضمن میں معاہدے پر دستخط کی تقریب وزارت اقتصادی امور میں منعقد ہوئی۔

واضح رہے کہ اہم تقریب میں جاپانی سفیر اور سیکرٹری اقتصادی امور نے شرکت کی۔ اس موقع پر سیکرٹری ای اے ڈی کا کہنا تھا کہ انسداد کورونا کے لیے تعاون پر جاپان کے شکرگزار ہیں۔انہوں نے کہا کہ جاپان کی پولیو کی روک تھام کے لیے بھی مدد قابل ستائش ہے، جاپان سے پمز اور حیدرآباد اسپتال میں سہولیات کو بہتر بنانے کے لیے بھی مدد ملی۔دریں اثنا جاپانی سفیر کا کہنا تھا کہ پاکستان نے کورونا سے نمٹنے کے لیے بہترین حکمت عملی اختیار کی، امید ہے وبا کی دوسری لہر سے بھی پاکستان بہتر انداز سے نمٹے گا، جاپان پاکستان کی سماجی ومعاشی ترقی میں تعاون جاری رکھے گا۔ اس موقع پر دونوں ممالک نے تعلقات کی مزید مضبوطی کا بھی عزم ظاہر کیا۔