کیا ایپل ایمیزون کے ’الیکسا‘ کو ’سری‘ کیلئے کاپی کررہا ہے؟

Apr 15, 2023 | 14:58:PM
کیا ایپل ایمیزون کے ’الیکسا‘ کو ’سری‘ کیلئے کاپی کررہا ہے؟
کیپشن: امید ظاہر کی جارہی ہے کہ سری کی یہ تبدیلی ایپل کی اگلی بڑی سافٹ وئیر اپڈیٹ iOS 17 میں صارفین کیلئے پیش کی جائے گی۔
سورس: میل آن لائن
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) ذرائع کے مطابق ایپل ایمیزون کے ’الیکسا‘ کو ’سری‘ میں ایک بڑی تبدیلی کے ساتھ کاپی کررہا ہے۔

ماہرین کے مطابق آنیوالے دنوں میں ایپل صارفین صرف ’سری‘ کہہ کر کمانڈ دے سکیں گے جبکہ اس سے پہلے صارفین کو ’ہائے سری‘ پکار کر کماںڈ دینا پڑتی تھی۔ یہ تبدیلی ایمیزون کے ورچوئل اسسٹنٹ ’الیکسا‘ سے ملتی جلتی ہے جہاں صارفین کو صرف ’الیکسا‘ پکار کر کمانڈ دینا ہوتی ہے۔

یہ بھی پڑھیے: ایپل 2025ء تک اپنی ڈیوائسز کی بیٹریاں 100 فیصد ری سائیکلڈ میٹریل سے بنائے گا

یہ نیا فیچر ایپل کے متعدد آپریٹنگ سسٹمز پر آئی فونز، آئی پیڈز اور ایپل واچز پر صارفین کیلئے موجود ہوگا۔ ماہرین کے مطابق سری میں یہ تبدیلی صارفین کیلئے رواں سال کے اواخر یا 2024ء میں پیش کی جائیں گی۔

ماہرین کا خیال ہے کہ ایپل صارفین کیلئے شاید یہ ایک سادہ سی تبدیلی ہوگی لیکن اس کو قابل عمل بنانے کیلئے ایپل کے تکنیکی ماہرین کو اس پر بہت زیادہ کام اور تحقیق کرنا ہوگی۔

امید ظاہر کی جارہی ہے کہ سری کی یہ تبدیلی ایپل کی اگلی بڑی سافٹ وئیر اپڈیٹ iOS 17 میں صارفین کیلئے پیش کی جائے گی۔