انوکھا والد۔۔ عدالت سے اپنی ہی اولاد سے شادی کی اجازت مانگ لی

Apr 15, 2021 | 10:10:AM
انوکھا والد۔۔ عدالت سے اپنی ہی اولاد سے شادی کی اجازت مانگ لی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) بھارت اور پاکستان میں شادی بیاہ کو تہوار کی طرح منایا جاتا ہے ، جس میں دو لوگ ہی نہیں دو خاندان بھی آپس میں جڑجاتے ہیں ۔  بیرون ممالک میں صرف لڑکا اور لڑکی اپنی انڈرسٹینڈنگ دیکھ کر شادی کا فیصلہ کرتے ہیں، لیکن حال ہی میں امریکہ کے شہر نیویارک میں ایک شخص نے اپنی ہی اولاد سے شادی کرنے کی اجازت مانگی ہے ۔ یہ درخواست وائرل ہورہی ہے ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق  امریکی عدالت میں دائر ایک درخواست میں ایک شخص نے کہا ہے کہ اس کو اس کی اولاد سے پیار ہوگیا ہے ۔ وہ اپنی اولاد کو پروپوز کرنا چاہتا ہے ، لیکن اس کو ڈر ہے کہ سماج اس کی مخالفت کرے گا ۔ ساتھ ہی وہ چاہتا ہے کہ اس کو عدالت سے اپنی اولاد سے شادی کی اجازت مل جائے ۔ تاکہ مستقبل میں اس کو کسی طرح کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔عدالت میں داخل کی گئی عرضی میں درخواست گزار نے اپنی اور اپنی اولاد کی شناخت ظاہر نہیں کی ہے ۔ دونوں کا جینڈر بھی ظاہر نہیں کیا گیا ہے ۔ یہ عرضی مین ہیٹن کے فیڈرل کورٹ میں دائر کی گئی ہے ۔ عدالت میں داخل کی گئی عرضی میں اس شخص نے لکھا ہے کہ شادی دو لوگوں کے درمیان ذاتی معاملہ ہے ۔ یہ لوگوں کے احساسات پر مبنی ہے ۔ اس کا فیصلہ دو لوگوں کو اپنی رضامندی کی بنیاد پر کرنا چاہئے نہ کہ عدالت اور قانون کے ذریعہ بنائے گئے ضابطے کی بنیاد پر ۔ خیال رہے کہ نیویارک کے قانون کے مطابق اگر کوئی اپنے کبنہ کے رکن سے شادی کرے یا اس سے رشتہ رکھے تو ایسے معاملات میں چار سال تک کی سزا ہوسکتی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں: ایسا بھی ممکن ہے ۔۔اب کورونا ویکسین بھی چوری ہونی لگی۔۔۔!