گنتی میں غلطی، بیوٹی کوئین سے ٹائٹل واپس لے لیا گیا

غلطی سے تاج تیسرے نمبر پر آنے والی حسینہ کو پہنا دیا گیا ،کمیٹی کااعتراف

Sep 14, 2023 | 20:10:PM
گنتی میں غلطی، بیوٹی کوئین سے ٹائٹل واپس لے لیا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )مس نیو کیلیڈونیا مقابلے کی فائنل تقریب کے دوران گنتی کی غلطی کی وجہ سے سب سے خوبصورت حسینہ قرار دینے کے فیصلے میں غلطی کردی گئی اور تاج تیسرے نمبر پر آنے والی حسینہ کو پہنا دیا گیا۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق کمیٹی نے مس نیو کیلیڈونیا کا اعزاز 25 سال کی میٹلڈا لولون سے واپس لے لیا ہے, نیو کیلیڈونیا اوشیانا کا ایک فرانسیسی جزیرہ نما ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق میٹلڈا لولون کو نیو کیلیڈونیا کا تاج پہنایا گیا لیکن وہ 16 دسمبر کو ہونے والے مس فرانس 2024 کے انتخابات کے دوران اپنے علاقے کی نمائندگی نہیں کریں گی۔

یہ بھی پڑھیں:پوٹن کیساتھ رقص سے شہرت پانیوالی سابق آسٹرین وزیر روس منتقل،کیا کیا ساتھ لائیں؟ اہم خبر آگئی

مس نیو کیلیڈونیا کمیٹی کی سربراہ سٹیلا لی وان ہا نے ایجنسی فرانس پریس کو بیان میں اعتراف کیا کہ آخری مرحلے کے دوران بدقسمتی سے گنتی میں ایک غلطی ہو گئی تھی، مقابلے میں چار نوجوان خواتین شریک تھیں۔ غلطی درست کرنے کے بعد اب ٹائٹل 21 سال کی ایما گروسیٹ کے پاس چلا جائے گا، گزشتہ نتائج کے مطابق وہ چوتھے نمبر پر تھیں۔