بالی ووڈ اداکارہ کاجول اور کیرتی سینن کی فلم ’دوپتی‘ کا دھماکہ خیز ٹریلر جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) سینیئر بالی ووڈ اداکارہ کاجول اور کیرتی سینن کی نئی آنے والی فلم ’دوپتی‘ کا زبردست ٹریلر جاری کردیا گیا جس نے انٹرنیٹ پر دھوم مچا دی۔
نیٹ فلکس پر جلد ریلیز ہونے والی سنسنی خیز فلم میں کاجول پہلی بار ایک دلیر پولیس انسپکٹر کے روپ میں نظر آئیں گی جبکہ کیرتی سینن ایک منفرد ڈبل رول میں جلوہ گر ہوں گی جس میں وہ جڑواں بہنوں ساومیا اور شیلی کے کردار ادا کر رہی ہیں، فلم کی ہدایتکاری ششانکا چترویدی نے کی ہے، کہانی اور پروڈکشن کنیکا ڈھلون کی کتھا پکچرز اور کیرتی سینن کی بلیو بٹر فلائی فلمز کے بینر تلے انجام دی گئی ہے۔
’دوپتی‘ کی کہانی دیوی پور نامی ایک خیالی پہاڑی شہر میں ترتیب دی گئی ہے جہاں انسپکٹر ودیا جوتی (کاجول) کچھ پراسرار واقعات کا سامنا کرتی ہیں جو ساومیا (کیرتی سینن) اور اس کے شوہر دھرو سُود (شاہیر شیخ) کے اردگرد گھومتے ہیں، ساومیا کی جڑواں بہن شیلی کی آمد سے واقعات اور پیچیدہ ہو جاتے ہیں جس سے ودیا جوتی کو ہر پہلو پر شک ہونے لگتا ہے۔
کیرتی سینن نے اپنی فلم کے بارے میں کہا کہ ’دوپتی‘ ان کے لیے خاص اس لیے ہے کہ یہ ان کی بطور پروڈیوسر پہلی فلم ہے اور دوہری کردار نبھانا ایک شاندار تجربہ رہا، کاجول نے اپنے کردار کو نیا اور دلچسپ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایک پولیس انسپکٹر کا کردار پہلی بار کرنے کا تجربہ ان کے لیے منفرد رہا۔
یہ بھی پڑھیں: چہروں پرمسکراہٹیں بکھیرنے والا معروف کامیڈین کینسر سے چل بسے
واضح رہے کہ یہ فلم 25 اکتوبر کو نیٹ فلکس پر ریلیز ہو رہی ہے جس میں تنوی عظمی، برجندر کالرا اور ویوک مشران سمیت دیگر معروف اداکار بھی اہم کرداروں میں شامل ہیں۔