گرج چمک کیساتھ بارش اوربلند پہاڑوں پر برفباری ،محکمہ موسمیات نے اہم پیشگوئی کردی

Oct 14, 2023 | 19:41:PM
 گرج چمک کیساتھ بارش اوربلند پہاڑوں پر برفباری ،محکمہ موسمیات نے اہم پیشگوئی کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(روزینہ علی)محکمہ موسمیات نے وفاقی دارلحکومت اسلام آباد سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش جبکہ بلند پہاڑوں پر برفباری اورمیدانی علاقوں میں بعض مقامات پر ژالہ باری کی پیشگوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات  کے مطابق آج ہفتے کی شام کو اسلام آباد ، خیبر پختونخوا،بالائی پنجاب، گلگت بلتستان اور کشمیر میں آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش جبکہ بلند پہاڑوں پر برف باری اورمیدانی علاقوں میں بعض مقامات پر ژالہ باری کا امکان ہے ،تاہم  اس دوران چند مقامات پر موسلادھار بارش کی بھی توقع ہے جبکہ  ملک کے دیگرعلاقو ں میں موسم خشک رہے گا۔

محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق اتوار کے روز    اسلام آباد میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش  اور چند مقا مات پر تیز/ موسلادھار بارش اور ژالہ باری    کی بھی توقع ہے،خیبرپختونخوا:   چترال، دیر، سوات، مالاکنڈ،  شانگلہ، بونیر، مانسہرہ، کوہستان، ایبٹ آباد، ہری پور، صوابی، خیبر ، مہمند، باجوڑ،  پشاور، مردان،نوشہرہ، چارسدہ،  کرم، کوہاٹ، ہنگو، اورکزئی ، بنوں، کرک،لکی مروت، ٹانک،  وزیرستان اور  ڈیرہ اسماعیل خان میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور  بلند پہاڑوں پر برف باری  کا امکان ہے ، جبکہ اس دوران    چترال، دیر، سوات، کوہستان، شانگلہ، بونیر، مانسہرہ اور ایبٹ آباد میں چند مقامات پرتیز/  موسلادھار بارش جبکہ بعض میدانی علاقوں  میں    ژالہ باری  کا امکان ہے ۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ صوبہ پنجاب  میں   جہلم، اٹک، چکوال، راولپنڈی، مری، گلیات، سیالکوٹ، نارووال، لاہور،قصور،  شیخوپورہ، اوکاڑہ، گوجرانوالہ، گجرات، منڈی بہاؤالدین، حافظ آباد، سرگودھا، خوشاب، نورپورتھل، فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ، ساہیوال اور بہاولنگر میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ  بارش کا   امکان ہے ، چند مقامات پرتیز/ موسلادھار بارش اور ژالہ باری     کا بھی امکان ہے جبکہ صوبہ کے دیگر اضلاع میں   مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں:طلباء کیلئے اہم خبر، محکمہ تعلیم نے بڑا فیصلہ کرلیا

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ بلوچستان اور سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور دن کے دوران گرم  رہے گا، تاہم موسیٰ خیل ، ژوب، کوہلو ، بارکھان،  کوئٹہ ، کیچ اور  گوادر میں تیز ہوائیں / آندھی چلنے کے علاوہ   گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں  اورگرج چمک کے ساتھ  بارش اور چند مقا مات پر موسلادھار بارش   جبکہ بلند پہاڑوں پر برفباری کی  توقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ہفتہ  سےمنگل  کے دوران تیز / موسلادھار بارش کے باعث مقامی ندی نالوں میں پانی کے بہاؤ میں اضافے جبکہ مری،گلیات کشمیر، گلگت بلتستان ، چترال، دیر، سوات، کوہستان، شانگلہ، بونیر، مانسہرہ اور ایبٹ آباد میں لینڈ سلائیڈنگ کا بھی خطرہ ہے ۔