پٹرول 36 ،ڈیزل 19 روپے فی لیٹر سستا ؟

Oct 14, 2023 | 10:07:AM
پٹرول 36 ،ڈیزل 19 روپے فی لیٹر سستا ؟
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)مہنگے پٹرول سے پریشان عوام کیلئے آخر کار اچھی خبر آ ہی گئی، پیٹرول کی قیمت میں کل 36 روپے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 19 روپے فی لیٹر کمی متوقع ہے۔

پیٹرول کی ایکس ریفائنری قیمت 36 روپے کمی سے 206 روپے فی لیٹر ہو گئی جبکہ ڈیزل کی ایکس ریفائنری قیمت بھی 19 روپے کم ہو کر 233 روپے ہو گئی ہے،عالمی منڈی میں پیٹرول کی قیمت 10 ڈالر کمی سے 104 ڈالر فی بیرل پر آگئی ہے جبکہ ڈیزل کی قیمت 8 ڈالر کم ہو کر 118 ڈالر فی بیرل ہوگئی ہے۔

پٹرولیم مصنوعات  کی قیمتوں کے حوالے سے اوگرا  نےورکنگ  شروع کر دی۔

 معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستانی روپے کی قدر میں مسلسل بہتری کے باعث بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم ہونے کا امکان ہے تاہم حتمی فیصلہ نگران حکومت 15 اکتوبر کو کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں: قیمتوں میں پھر ردوبدل،موٹر سائیکل کے شوقین افراد کیلئے اہم خبر آ گئی

عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی اور روپے کی قدر میں اضافے کے باعث آئندہ ماہ پیٹرول اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمتیں 300 روپے فی لیٹر سے نیچے آنے کا امکان ہے۔