بجلی 3روپے21پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری 

Oct 14, 2022 | 19:22:PM
بجلی صارفین، بری خبر، نیپرا، مہنگی کرنے کی منظوری
کیپشن: بجلی مہنگی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)بجلی صارفین کیلئے بری خبر ،نیپرانے بجلی3روپے21پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دیدی ۔
بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کی منظوری اپریل تاجون2022 کی سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دی گئی ،بجلی صارفین پر 93ارب95کروڑ 70لاکھ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا ،نیپرا نے فیصلہ وفاقی حکومت کو بھجوادیا ۔
بجلی کی قیمت میں اضافے کا اطلاق یکم اکتوبر 2022 سے ہوگا ،اضافی وصولی 4 ماہ کیلئے کی جائے گی،اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا ۔
حکومتی ذرائع کاکہناہے کہ سابقہ مختلف ایڈجسٹمنٹس کی مدت30ستمبر 2022 کوختم ہوچکی ،جتنی پرانی ایڈجسٹمنٹ ختم اتنی ہی نئی ایڈجسٹمنٹ یکم اکتوبر سے لاگو ہوگی،حکومتی ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ اضافے کا صارفین پر کوئی اضافی بوجھ نہیں پڑے گا۔

یہ بھی پڑھیں: ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ، قومی سکواڈ میں بڑی تبدیلی