ملک میں تازہ ترین موسم کا حال

Oct 14, 2022 | 12:37:PM
ملک میں تازہ ترین موسم کا حال
کیپشن: موسم
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا۔ تاہم بالائی پنجاب، آئی سی ٹی کشمیر اور بالائی کے پی میں آندھی/گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ ریکارڈ کیا گیا  زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت (°C): تربت، مٹھی 40، سبی لسبیلہ، ٹنڈوجام اور میرپورخاص 39 رہا۔
آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ جنوبی علاقوں میں گرم رہے گا۔ تاہم بالائی خیبرپختونخوا، جی بی، کشمیر اور اس سے ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پر ہلکی بارش،آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔