عوام پر پھر پٹرول بم گرائے جانیکاامکان، پٹرول کتنا مہنگا ہوگا؟جان کر آپ بھی گھبرا جائینگے

Oct 14, 2021 | 23:45:PM
اوگرا، قیمتوں میں اضافے کی سمری
کیپشن: پٹرولیم قیمتوں میں اضافے کا امکان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)عوام ایک مرتبہ پھر پٹرول بم کیلئے تیار ہو جائیں ، حکومت کی جانب سے عوام کو پٹرول کا ایک اور جھٹکادیئے جانے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق 16 اکتوبر سے پٹرول اور ڈیزل مہنگا ہونے کا خدشہ ہے،اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری حکومت کو ارسال کر دی۔
ذرائع کے مطابق پٹرول کی قیمت فی لیٹر 5روپے 90پیسے تک بڑھانے کی تجویزدی گئی جبکہ ڈیزل کی قیمت میں فی لیٹر 9 روپے 50 پیسے فی لیٹر تک اضافہ کی تجویزہے۔سمری میں ہائی سپیڈڈیزل 10 روپے فی لٹر مہنگا کرنے کی سفارش دی گئی ہے۔پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا حتمی اعلان وزارت خزانہ کرے گا، پٹرولیم مصنوعات میں اضافے کی وجوہات عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت بڑھنا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں: سونے کی قیمت میں ایک ہی دن میں تاریخی اضافہ ، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟