2سر اور 3آنکھوں والے بچھڑے کی پیدائش، ہندوؤں نے پوجا شروع کر دی

Oct 14, 2021 | 16:04:PM
دو سر والا بچھڑا،
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت کے گائوں وجے پور میں 2 سر اور  3 آنکھیں والے بچھڑے کی پیدائش۔

 تفصیلات کے مطابق اس منفرد بچھڑے کی پیدائش بھارت کے گاؤں وجے پور میں ہوئی جو اپنی جسامت اور انوکھے پن کی وجہ سے عوام اور انٹرنیٹ صارفین کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔

غیر ملکی خبر  رساں ادارے کے مطابق اس بچھڑے کو ایک سے زائد سر اور آنکھیں رکھنے کے سبب ہندوؤں کے مذہبی کردار ’دُرگا ماں‘ جیسا قرار دیا جا رہا ہے جب کہ اس بچھڑے کی پیدائش ہندوؤں کے مذہبی تہوار ’نَوراتری‘ کے دنوں میں ہوئی ہے، یہی وجہ ہے کہ وجے پور کے رہائشی افراد نے اس بچھڑے کی پوجا شروع کر دی ہے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کی زینت بنی اس ویڈیو میں بچھڑے کو مزے سے آرام کرتے دیکھا جاسکتا ہے، ویڈیو کو بے حد پسند کیا جا رہا ہے جسے بھارتی صحافی نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر بھی شیئر کیا۔

یہ بھی پڑھیں:      جائیداد میں حصہ مانگنے پر 2بھائیوں کا بہن پر تشدد