وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو عدالت سے مستقل استثنیٰ مل گیا

Nov 14, 2022 | 13:13:PM
24 نیوز,اسلام آباد,وزیر خزانہ اسحاق ڈار,احتساب عدالت
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)اسلام آباد کی احتساب عدالت نے نیب ریفرنس میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار  کی حاضری سے مستقل استثنیٰ کی درخواست منظور کرلی۔

وزیر خزانہ اسحاق ڈار آمدن سے زائد اثاثوں کے نیب ریفرنس میں اسلام آباد کی احتساب عدالت میں پیش ہوئے جہاں انہوں نے حاضری سے مستقل استثنیٰ کی درخوست دائر کی۔


عدالت نے اسحاق ڈار کی حاضری سے مستقل استثنیٰ کی درخواست کو منظور  کرلیا جب کہ اثاثوں کی ڈی اٹیچمنٹ اور بریت کی درخواستوں سے متعلق جواب آئندہ سماعت پر طلب کرلیا۔

  اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس طلب

دوسری جانب وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے  اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج طلب کرلیا،عام انتخابات کیلئے الیکشن کمیشن کو  47 ارب روپے کی گرانٹ کی سمری پیش کی جائے گی ،الیکشن کمیشن کیلئے گرانٹ کی منظوری تکنیکی سپلیمنٹری گرانٹ کی مد میں دی جائے گی، ،اجلاس میں کسان پیکج 2022 کی منظوری دی جائے گی ،اجلاس میں وزیراعظم یوتھ بزنس اینڈ ایگریکلچر لون اسکیم کی منظوری کا امکان ہے۔


ہائی اسپیڈ ڈیزل اور گیس کے پریمیم پر ٹیکس عائد کرنے پر غور ہوگا،ہیوی الیکٹریکل کمپلیکس اور اسٹیٹ انجینئرنگ کمپلیکس کی ہیوی مکینیکل کمپلیکس کو منتقلی کا جائزہ لیا جائے گا ،خوردنی تیل کی درآمد پر انحصار کم کرنے کی سمری پر غور ہوگا۔