اب آٹے کا بحران۔۔فلور ملز ایسوسی ایشن نے  ہڑتال کا اعلان کردیا

Nov 14, 2021 | 19:44:PM
فلور ملز۔ ایسوسی ایشن ۔ ہڑتال۔ اعلان۔گندم
کیپشن:  فلور ملز ایسوسی ایشن کا لوگو (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)فلور ملز ایسوسی ایشن نے راولپنڈی اور اسلام آباد میں ہڑتال کا اعلان کردیا۔فلورزملزایسوسی ایشن کے چیئرمین عاصم رضا نے مطالبہ کیا کہ پنڈی ڈویژن کو مقامی کوٹے سے گندم مہیا کی جائے بصورت دیگر ہڑتال کریں گے۔
انہوں نے بتایا کہ راولپنڈی کی فلورملز کو گندم جنوبی پنجاب سے خریدنے کی ہدایت کی گئی ہے، جنوبی پنجاب سے گندم اٹھائیں گے تو ایک بوری پر 350روپے اضافی دینے پڑیں گے۔عاصم رضا نے خدشہ ظاہر کیا کہ جنوبی پنجاب سے گندم لانے کی صورت میں آٹے کی قیمت میں بھی اضافہ ہوگا۔
فلورزملزایسوسی ایشن کے چیئرمین نے کہا کہ پنڈی ڈویژن کو مقامی کوٹے سے گندم مہیا کی جائے، پنڈی انتظامیہ کے رویے کے باعث مارکیٹ میں 20 کلو آٹے کا تھیلا نہیں گیا۔ انہوںنے کہاکہ عوام کی سہولت کےلئے 15کلو آٹے کا تھیلا مارکیٹ میں بھیجا ہے۔۔
 یہ بھی پڑھیں۔