پی ڈی ایم موسمی بیماری ۔ ویکسین لگے گی تو واپس چلی جائے گی۔ اسد عمر

Nov 14, 2021 | 18:56:PM
بیماریاں۔ویکسین۔پی ڈی ایم۔سردی
کیپشن: اسد عمر (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ سردیوں میں جیسے بیماریاں آتی ہیں، پی ڈی ایم بھی موسمی بیماری ہے، اسے ویکسین لگے گی تو پھر چلی جائے گی،فروری مارچ تک پی ڈی ایم کا قصہ ختم ہو جائے گا،آئی ایم ایف سے معاہدے کی صورتحال شوکت ترین ہی بتا سکتے ہیں۔
اتوار کو یہاں پشاور میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ نوجوانوں کا مستقبل بہت روشن دیکھ رہا ہوں ، موجودہ حکومت میں 23 لاکھ نوکریاں دی گئی ہیں، زراعت کے شعبے میں لوگوں بہت نوکریاں ملی ہیں، آئی ٹی کے شعبے میں نوکریوں کے مواقع مل رہے ہیں۔وفاقی وزیر نے کہا کہ ہماری آئی ٹی کی برآمدات میں 47 فیصد اضافہ ہوا ہے، آئی ٹی کی برآمدات اس سال 3 ارب ڈالر پر پہنچ جائے گی، آئی ایم ایف سے معاہدے کی صورتحال شوکت ترین ہی بتا سکتے ہیں۔اسد عمر نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان عوام کی زندگی بہتر کرنے کیلئے محنت کر رہے ہیں۔ خیبرپختونخوا میں 1 لاکھ نوجوانوں کو آئی ٹی کے شعبے میں تربیت دی جارہی ہیں،2 سال میں 3 گناہ آئی ٹی کے ایکسپورٹ میں اضافہ ہوا، انفرادی طور پر کام کرنے والے نوجوان کمیونٹی میں پاکستان دنیا کی 5 بڑی کمیونٹی ہے، 2018 میں 23 لاکھ نوکریوں میں اضافہ ہوا۔اسد عمر نے کہا کہ پاکستان میں زراعت کے اندر کافی ترقی کے مواقع ہے، حکومت اس شعبے پر توجہ دے رہی ہے جس میں ترقی کے مواقع ہوں، گندم، چاول، گنے کی ریکارڈ فصل ہوئی ہے، شہری علاقوں میں کنسٹر کشن کے شعبے میں مواقع موجود ہیں، وزیر اعظم کے دلچسپی کے باعث کنسٹرکشن انڈسٹری نے کافی ترقی کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں۔ نیوزی لینڈ واحد ٹیم ہے جو۔۔شعیب اختر نے بڑا بیان جاری کردیا