رمضان المبارک کا پہلا جمعہ، محکمہ موسمیات کی موسم سے متعلق اہم پیش گوئی

Mar 14, 2024 | 19:58:PM
رمضان المبارک کا پہلا جمعہ، محکمہ موسمیات کی موسم سے متعلق اہم پیش گوئی
کیپشن: موسم، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(روزینہ علی)رمضان المبارک کے پہلے جمعہ پر ملک کے مختلف علاقوں میں موسم خشک اور سرد رہے گا۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور گر دو نواح میں موسم خشک رہے گا،ادھرخیبرپختونخواکے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ بالائی اضلاع میں سرد رہے گا۔
رپورٹ کے مطابق پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ مری، گلیات اور گردو نواح میں سرد اور خشک رہے گا۔جبکہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور شمالی اضلاع میں سرد رہے گاتاہم جنوبی اضلاع میں تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا،کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کو 48 گھنٹوں میں دوسرا بڑا جھٹکا