پنجاب بھر میں آج یوم ثقافت منایا جا رہا ہے

  پنجاب کی ثقافت رنگوں، ذائقوں اور سُروں کا ایک متحرک ترانہ ہے: بلاول بھٹو

Mar 14, 2024 | 11:07:AM
پنجاب بھر میں آج یوم ثقافت منایا جا رہا ہے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24  نیوز) پنجاب بھر میں آج پنجاب کی ثقافت کو اجاگر کرنے کا دن انتہائی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے۔

پنجاب میں 14 مارچ کو یوم ثقافت منانے کیلئے تیاریاں عروج پر ہیں جبکہ  پنجاب کے تمام اضلاع اور تحصیلوں میں یوم ثقافت کی تقریبات کا اہتمام کیا جارہا ہے۔

اس حوالے سے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری  نے  یوم ثقافتِ پنجاب پرپنجاب کی  عوام سمیت پوری پاکستانی قوم کو مبارکباد پیش کی ہے۔

 بلاول بھٹو زرداری نے اپنے  پیغام میں کہا کہ  پنجاب کی ثقافت رنگوں، ذائقوں اور سُروں کا ایک متحرک ترانہ ہے،اس عظیم ثقافتی ترانے کی گونج پانچ دریاؤں کی سرزمین میں سنائی دیتی ہے۔

انہوں نے  کہا کہ  پنجاب کے لوگ اپنی محنت، بہادری اور فراخ دلی کی وجہ سے جانے جاتے ہیں،آئیے، ہم سب مل کر پنجاب کے مالا مال ورثے کے تحفظ اور فروغ کے عزم کا اعادہ کریں۔

 چیئر مین بلاول بھٹو زرداری  نے کہا کہ  پنجابی ثقافت ملک کی دیگر ثقافتوں  کیساتھ مل کر ہمارے قومی ثقافتی تشخص کا زندہ و جاوداں جوہر تشکیل دیتی ہے،آئیے ہم اس تنوع کی قدر کریں اور پرورش کریں جو ہمیں ایک قوم کے طور پر اجاگر کرتا ہے،آئِے، اس ثقافتی تنوع کو گلے لگائیں جو ہمیں ایک دوسرے کے ساتھ جوڑتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:دو سابق وزرائے اعظم کو سزائیں سنانے والے جج  ریٹائرہوگئے