ڈالر سستا ہونے کے بعد پھر مہنگا ہوگیا

Mar 14, 2023 | 10:48:AM
 ڈالر سستا ہونے کے بعد پھر مہنگا ہوگیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اشرف خان) ڈالر سستا ہونے کے بعد پھر مہنگا ہوگیا ۔

کاروباری ہفتہ کے دوسرے روز کاروبار شروع ہوتے ہی انٹر بینک میں امریکی ڈالر 281.61روپے سے کم ہوکر 281 روپے پر آگیا۔پھر مہنگا ہونا شروع ہوا تھا انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں اضافہ دیکھا جارہا ہے اور ڈالر کی قیمت میں 14 پیسے کا اضافہ ہوا ہے۔

گزشتہ روز کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹربینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں اضافہ دیکھا گیا اور ڈالر 84 پیسے مہنگا ہوکر 281.61 روپے پر بند ہوا۔انٹربینک میں اس وقت ایک امریکی ڈالر کی قیمت 281 روپے 75 پیسے ہے۔

دوسری جانب ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن نے پاکستان سے افغانستان اربوں ڈالر کی اسمگلنگ کو حیقیقت سے دور قرار دے دیا ، ایکسچینج کمپنیز جنرل سیکریٹری ظفر پراچہ کا کہنا ہے کہ پاکستان سے افغانستان یومیہ 40 سے 50 لاکھ ڈالر کی اسمگلنگ ہورہی ہے ، اگر اربوں ڈالر کی اسمگلنگ ہورہی ہے تو حکومت کا کام ہے اسے روکے اور اپنی پالیسی ٹھیک کرے۔

ضرور پڑھیں :ملالہ یوسفزئی نے آسکرز کے میزبان جیمی کیمل کو لاجواب کردیا،ویڈیو وائرل

ظفر پراچہ نے کہا کہ حکومت کو ڈالر کی اسمگلنگ کو ختم کرنے کے لئے سخت اقدامات کرنا ہونگے،اس کے لئے حکومت کو اپنی پالیسی ٹھیک کرنا ہوگی،تجویز دی کہ ایسی پالیسی بنائی جائے جو حوالہ اور اسمگلنگ کا کاروبار ختم کردے۔

ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن جنرل  سیکرٹری نے کہا کہ حکومتی نمائندوں کو اربوں ڈالر کی اسمگلنگ کا بیان نہیں دینا چائیے ۔پاکستان مشکل میں ہے اس پر مزید مشکلات نہیں ڈالنی چائیے اور ڈالر کے آمد بڑھانے کے لئے ایکسپورٹ پر فوکس کرنا چاہئیے ۔