پنجاب حکومت کا بڑا فیصلہ۔پرویز الٰہی مشکل میں پھنس گئے

Jun 14, 2022 | 13:28:PM
پنجاب حکومت کا بڑا فیصلہ۔پرویز الٰہی مشکل میں پھنس گئے
کیپشن: چودھری پرویز الٰہی (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک) حکومت نے سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی کو ہٹانے اور آئی جی پنجاب و چیف سیکرٹری کو آج بھی پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں پیش نہ کرنے کا فیصلہ کیا ۔ 

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف کی زیرصدارت پارٹی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں مشاورتی اجلاس ہوا جس میں آج بجٹ پیش کرنے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا، اپوزیشن کی جانب سے بجٹ روکنے کے امکان پر قانونی ماہرین سے مشاورت کی گئی اور اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ آئی جی پنجاب اور سیکرٹری کو آج بھی اجلاس میں پیش نہیں کیا جائے گا۔ 

 ذرائع کا کہنا ہے کہ لیگی وزراءنے اجلاس میں موقف اختیار کیا کہ یہ چیف سیکرٹری اور آئی جی کو بلا کر انہیں بے عزت کرنا چاہتے ہیں، ماڈل ٹاؤن کیس میں یہی کچھ ہوا تھا لیکن اب پولیس کا مورال ڈاؤن نہیں ہونے دیا جائے گا،اجلاس میں یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ 17 جولائی کو ضمنی انتخاب میں کامیابی حاصل کر کے مطلوبہ ایم پی ایز پورے کئے جائیں اور سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی کو ہٹا کر نیا سپیکر لایا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: منی لانڈرنگ کیس ۔شہباز اور حمزہ  کے حوالے سے عدالت سے بڑی خبر آ گئی  

دوسری جانب اپوزیشن بھی آئی جی اور چیف سیکرٹری پنجاب کو ایوان میں پیش کرنے اور معافی مانگنے کے مطالبے پر ڈٹی ہوئی ہے اور اس معاملے پر ڈیڈلاک پیدا ہو چکا ہے۔