پارٹی کومنظم کرچکے ،پنجاب کے ہر حلقے سےالیکشن لڑیں گے: وزیر داخلہ

Jul 14, 2023 | 15:23:PM
 پارٹی کومنظم کرچکے ،پنجاب کے ہر حلقے سےالیکشن لڑیں گے: وزیر داخلہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) مسلم لیگ (ن) نے آئندہ انتخابات میں پنجاب کے ہر حلقے سے اپنا امیدوار نامزد کرنے کا اعلان کردیا۔

لاہور  کے علاقے  ماڈل ٹاؤن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ ن لیگ آج سے انتخابی سرگرمیاں شروع کردے گی، ہمارا عزم ہے کہ  مسلم لیگ (ن) پنجاب میں بھرپور انداز سے انتخابی عمل کو آگے لے کر بڑھے اس لئے ن لیگ ملک کے تمام 297 صوبائی اور تمام 146 قومی اسمبلی کے حلقوں سے اپنے امیدوار نامزد کرے گی۔

انہوں ںے کہا کہ  قبل ازیں ایسا ہوا ہے کہ بعض اضلاع میں ہم نے اپنے امیدوار نامزد نہیں کئے تھے لیکن ہم نے اس بار اسے چیلنج کے طور پر قبول کیا ہے کیوں کہ ہم پارٹی کو یوسی کی سطح تک منظم کرچکے ہیں،ہر حلقے میں مسلم لیگ ن کے امیدوار شیر کے نشان پر الیکشن لڑیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: مہنگائی سے پریشان عوام کیلئے بری خبر

مسلم لیگ ن نے پنجاب کا تنظیمی اجلاس بھی طلب کرلیا،قومی و صوبائی اسمبلی کے434 حلقوں میں امیدوار میدان میں اتریں گے،ن لیگ پنجاب میں قومی اسمبلی کے 146 امیدوارمیدان میں اتارے گی،مسلم لیگ ن صوبائی اسمبلی کے 297 حلقوں میں امیدوار کھڑے کرے گی۔