11بجے کی ہیڈلائنز

Jul 14, 2023 | 10:28:AM
11بجے کی ہیڈلائنز
کیپشن: ہیڈلائنز 11:00بجے صبح
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 وزیراعظم کا اگلے ماہ حکومتی معاملات نگران حکومت کے سپرد کرنے کا اعلان، شہبازشریف نے آئندہ انتخابات کیلئےایجنڈا پیش کردیا ،قوم سےخطاب میں کہا ملک کو ترقی کی شاہراہ پر دوبارہ لائیں گے۔مہنگائی،لوڈشیڈنگ اور دہشت گردی ختم کریں گے۔نوجوانوں کوروزگاردینے کاوعدہ بھی کردیا۔وزیراعظم نے مزیدکہا کہ ریاست بچانے کے لیے سیاست کی قربانی دی۔ووٹ بینک کی نہیں اسٹیٹ بینک میں اضافے کی فکر کی۔اب ایک ہی راستہ ہے کشکول توڑ دیں۔

نگران وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایات پر ڈی سی لاہور کے ایپکا کے ساتھ مذاکرات، ڈپٹی کمشنرکی یقین دہانی کے بعد حاجی ارشاد گروپ نے احتجاج مؤخر کردیا،،17 جولائی تک مطالبات نہ مانے گئے تو18 کو دوبارہ احتجاج کرنے کا اعلان.

سانحہ نو مئی میں ملوث ایک اور شرپسند کے بھائی کا مذمتی بیان سامنے آگیا،،شرپسند سعید عالم کےبھائی کواپنے بھائی کی غنڈہ گردی پر افسوس ،،کہا ملزموں کوان کی لیڈر شپ نے حکم دیااپنےعلاقوں میں نکلو اور توڑ پھوڑ کرو،حساس تنصیبات پرحملے کرنے والوں کو سخت سزا ملنی چاہیے.

شہداۓ پاکستان کی یاد میں بلوچستان شہداء فورم کے زیرِ اہتمام کوئٹہ میں تقریب،، شہدا کے لواحقین،مقامی افراد اور مختلف مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والی شخصیات کی شرکت، شہدائےپاکستان کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا گیا،شرکا کاکہناتھا،،وطن عزیز پر آنے والی ہر آنچ پر اپنی جان کا نذرانہ پیش کرنے سے بھی دریغ نہیں کیاجائے گا

دیگر کیٹیگریز: مقبول ترین
ٹیگز: