12 بجے کی ہیڈلائنز

Jan 14, 2024 | 12:32:PM
12 بجے کی ہیڈ لائنز
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

1.تحریک انصاف سے انتخابی نشان "بلا "چھن گیا، سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کی اپیل منظور کرتے ہوئے پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا،مختصر فیصلے میں کہا کہ،پی ٹی آئی شفاف الیکشن کرانے میں ناکام رہی، پارٹی انتخابات میں جمہوریت کو نظرانداز کیا،الیکشن کمیشن کے پاس پارٹی انتخابات کے جائزے کا اختیار ہے،پی ٹی آئی نے اپنے ممبران کو پارٹی انتخابات میں حصہ لینے سے روکا.
2.تحریک انصاف کے امیدواروں کو بطورآزادامیدوار’انتخابی نشانات‘ الاٹ کردیے گئے۔,بیرسٹرگوہر علی خان کو چینک اور اسد قیصر کو وہیل چیئر کانشان مل گیا۔ شوکت یوسفزئی کو ’ریکٹ‘ جبکہ جمشید دستی کو ہارمونیم اور ہوائی جہاز کا نشان مل گیا۔ شہریارآفریدی کو ’بوتل‘ ، شاندانہ گلزار کو ’پیالہ‘ مہر بانو قریشی کو ’چمٹا‘، زین قریشی کو ’جوتے‘ کاانتخابی نشان مل گیا۔
3.اسلام آباد میں بیرسٹر گوہر کے گھر پولیس کا چھاپہ, واقعے کی انکوائری کیلئے ڈی پی او سٹی کو انکوائری افسر مقرر کردیا گیا، ایس ایچ او مارگلہ سمیت 5اہلکاروں کو تاحکم ثانی معطل کردیا گیا.
4.ضلع کیچ کے علاقے بلیدہ میں سکیورٹی فورسز کا دہشتگردوں کے خلاف آپریشن ہوا،  کارروائی کے دوران بارودی مواد سے دھماکا ہوا،آئی ایس پی آر کے مطابق جوابی کارروائی میں 3 دہشتگرد مارے گئے،دہشتگردوں کی فائرنگ سے پاک فوج کے پانچ جوان شہید ہوگئے،شہداء میں سپاہی ٹیپو رزاق، سپاہی سنی شوکت، سپاہی شفیع اللہ، لائنس نائیک طارق علی اور سپاہی محمد طارق خان شامل ہیں۔
5۔شہدائے پاکستان کو سلام ،،،وطن کیلئے جان کا نذرانہ پیش کرنے والے شہدا کے خاندانوں کو پوری قوم کا خراجِ عقیدت،سپاہی نبیل اختر انتہائی نڈر سپاہی تھے جنہوں نے وطنِ عزیز کی خاطر شہادت کو گلے لگایا،سپاہی نبیل اختر شہید نے 12 دسمبر 2023 کو ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے درابن میں دہشتگردوں کیخلاف لڑتے ہوئے دفاع وطن میں جامِ شہادت نوش کیا۔
6۔غزہ جنگ کے100 روز مکمل،اسرائیل کے غزہ کے رہائشی علاقوں پروحشیانہ حملے جاری ،گزشتہ 24 گھنٹے میں صیہونی فوج کی بمباری سے مزید 135 سے زائد فلسطینی شہید اور 312 افراد زخمی ہوگئے،رفح کراسنگ کے قریب گھر پر بھی اسرائیل کا حملہ،دو سالہ بچی سمیت14 فلسطینی شہید ،شہید فلسطینیوں کی تعداد23ہزار843ہو گئی،جنگ کے دوران 60ہزار300 سے زائد زخمی ہوئے۔
7۔ غزہ میں عالمی عدالت انصاف کے کسی بھی فیصلے کے باوجود جنگ جاری رہے گی،جنگی جنون میں مبتلا اسرائیلی وزیراعظم کی ہٹ دھرمی برقرار،نیتن یاہو کا کہنا ہے،غزہ میں ہمیں کوئی نہیں روک سکتا،حماس کے خلاف کامیابی حاصل ہونے تک جنگ جاری رکھیں گے۔

8۔غزہ میں فلسطینیوں کی ’نسل کشی‘ اور اسرائیلی مظالم کے خلاف احتجاج ، امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے،صدر بائیڈن سے جنگ بند کرنے کا مطالبہ کیا گیا،لندن میں بھی سڑکیں فلسطین کے حامیوں سے بھر گئیں، فرانس کے شہر لیون میں بھی احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ، جنوبی کوریا کے شہر سیئول میں احتجاج کے دوران اسرائیل کے خلاف نعرے، ملائیشیا، جنوبی افریقہ، برطانیہ اور انڈونیشیا کے ساتھ تھائی لینڈ، جاپان، اٹلی، یونان میں بھی مظاہرے کئے گئے۔
9۔صحافت ذمہ داری اور دیانتداری کا نام ہے،وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی  لاہور میں صحافیوں سے  خطاب کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ بطورصحافی ہم پربہت ذمہ داریاں عائدہوتی ہیں،صحافیوں کیلئےسہولیات کی فراہمی ترجیح ہے،مستقبل ڈیجیٹل میڈیا کا ہے، خواہش ہے یہ پیسے آپ ڈیجیٹل میڈیا میں لگائیں۔
10۔ارفع کریم نئی نسل کے لئے مشعل راہ ہے،وزیراعلیٰ پنجاب کا مائیکروسافٹ سرٹیفائیڈ آئی ٹی پروفیشنل ارفع کریم کی برسی پر پیغام، محسن نقوی نے کہا کہ قوم کی بیٹی ارفع کریم آج بھی ہمارے دلوں میں زندہ ہے۔ ارفع کریم نے کم عمری میں ملک وقوم کا نام بین الاقوامی سطح پر روشن کیا،ارفع کریم ایک مشن کا نام ہے ۔
11۔ملک کے میدانی علاقوں میں آج بھی کڑاکے کی سردی،سائبیریا کی سرد ہواؤں کی آمد سے سردی کی شدت میں اضافہ،قلات میں پارا منفی 6 ڈگری تک گر چکا، کوئٹہ میں بھی سردی کی شدت میں اضافہ،مختلف بالائی پہاڑی علاقوں میں سڑکوں پر جمع پانی اور دکانوں میں رکھا دودھ تک جم گیا ، ہنّہ جھیل کا پانی بھی برف میں تبدیل،،پنجاب،کے پی اور بالائی سندھ میں آج بھی شدید دھند چھائی رہی،ایئرپورٹس پر کئی پروازیں منسوخ ،،ٹرینیں تاخیر کا شکار رہیں۔
12۔ امریکا کی مختلف ریاستوں میں شدید برفباری،طوفانی بارشیں،برفباری کے بعد موسم سخت سرد ہوگیا،وسط مغربی ریاستوں کو برفانی طوفان کا سامنا،نیوجرسی میں شدید بارش کے باعث کئی ریاستوں میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے گر گیا۔

13۔کولمبیا میں شدید بارشوں کے بعد لینڈ سلائیڈنگ،مزید دس لاشیں ملبے سے نکال لی گئیں،ہلاکتوں کی تعداد33 ہو گئی،لینڈسلائیڈنگ کی وجہ سے کئی گھر مٹی تلے دب گئے،ملبے سے لاشوں کی تلاش کیلئے ریسکیو آپریشن،لینڈسلائیڈنگ سے اہم شہروں کو ملانے والی سڑک عارضی طور پر بند ہوگئی۔

14۔بھارت میں بابری مسجد پر متنازعہ رام مندر کے افتتاح پر مودی کی ہٹ دھرمی برقرار ،بڑے ہندو مذہبی پیشواؤں کا بائیکاٹ کا اعلان،رام مندر کے افتتاح کو 4 نامور ہندو پیشواؤں نے بھی غلط اقدام قرار دیتے ہوئے تقریب سے بائیکاٹ کر دیا،بابری مسجد کو ہندو انتہا پسندوں نے 1992 میں شہید کردیا تھا،22 جنوری کو مودی ایودھیا میں متنازع مندر کا افتتاح کریں گے۔
15۔پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز،دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں کیویز کی ایک وکٹ کے نقصان پر بیٹنگ، پاکستان نے ٹاس جیت کرفیلڈنگ کافیصلہ کیا،ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی، نیوزی لینڈکوایک صفرکی برتری۔