پنجاب اسمبلی آج تحلیل ہو جائے گی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(علی رامے)پنجاب اسمبلی آج تحلیل ہو جائے گی،گورنر پنجاب نے اسمبلی تحلیل نہ کی تو آج رات دس بج کر گیارہ منٹ پر اسمبلی خود بخود تحلیل ہوجائے گی۔
اسمبلی تحلیل کرنے پر وزیر اعلیٰ پنجاب کی ایڈوائس گورنر ہاﺅس کو 10 بج کر 10 منٹ پر موصول ہوئی تھی،اسمبلی تحلیل ہونے کے بعد پنجاب حکومت اور کابینہ بھی ختم ہو جائے گی۔
وزیر اعلیٰ پنجاب 3 روز میں اپوزیشن لیڈر سے مشاورت کرکے کسی ایک شخص کا نام بطور وزیر اعلیٰ نامزد کریں گے،وزیر اعلیٰ پنجاب اور اپوزیشن لیڈر میں اگر کسی ایک نام پر اتفاق رائے نہ ہوا تو معاملہ مشترکہ پارلیمانی کمیٹی کے پاس جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: وفاقی حکومت نے ارکان پارلیمنٹ کو اسلام آباد پہنچنے کی ہدایت کر دی
سپیکر پنجاب اسمبلی 6 ممبران پر مشتمل ایک مشترکہ پارلیمانی کمیٹی تشکیل دیں گے ،مشترکہ پارلیمانی کمیٹی میں 3 حکومتی اور 3 حزب اختلاف کے اراکین ہوں گے،مشترکہ پارلیمانی کمیٹی میں 3 دن میں عبوری وزیر اعلیٰ کی تعیناتی پر فیصلہ کرے گی،مشترکہ پارلیمانی کمیٹی میں بھی 3 دن میں اتفاق رائے نہ ہوا تو معاملہ الیکشن کمیشن کے پاس جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: سونا مزید مہنگا، فی تولہ قیمت کہاں پہنچ گئی؟
الیکشن کمیشن آف پاکستان 2 روز میں پنجاب میں نگران سیٹ اپ کا حتمی فیصلہ کرے گا،نگران وزیر اعلیٰ پنجاب پھر اپنی مختصر کابینہ تشکیل دیکر نگران حکومت چلائیں گے ،آئین کے مطابق اگر کوئی اسمبلی اپنی مقررہ مدت سے قبل ختم ہوجائے تو 90 روز میں صوبے کے اندر انتخابات کرانا لازم ہے، الیکشن کمیشن آف پاکستان وزیر اعلیٰ اور قائد حزب اختلاف کی جانب سے دئیے ناموں میں سے کسی ایک نام کا انتخاب کرے گا۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب اسمبلی کی تحلیل کیلئے آج رات کا وقت ہے، گورنر پنجاب