سلو اوور ریٹ کا نیا قانون،سری لنکن ٹیم کو موقع پر ہی سزا مل گئی

Feb 14, 2022 | 16:06:PM
سری لنکا ٹیم ، نیا قانون
کیپشن: سری لنکن ٹیم فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)سری لنکن ٹیم کو سلو اوور ریٹ کے نئے قانون کے تحت موقع پر ہی سزا مل گئی ۔
تفصیلات کے مطابق حال ہی میں آئی سی سی نے سلو اوور ریٹ کے حوالے سے نیا قانون متعارف کرایا تھا جس کا پہلا شکار سری لنکن ٹیم بن گئی ۔نئے قانون کے تحت آخری اوور اننگز کے آغاز کے 85 منٹ بعد شروع ہونا چاہیے تاہم سری لنکا کی ٹیم نے مزید تاخیر کردی جس کی سزا انہیں موقع پر ہی سنا دی گئی ۔ میچ کے دوران کپتان ڈاسن شناکا کو فیلڈ امپائرز نے حکم دیا کہ وہ سرکل کے باہر سے اپنا ایک فیلڈر ہٹادیں، یہ اوور کیریئر کا پہلا انٹرنیشنل ٹی 20 کھیلنے والے نوان تھشارا نے کرایا، جس میں میتھیو ویڈ نے ایک چھکا اور ایک چوکالگایا جبکہ مجموعی طور پر اس اوور میں 16 رنز بنے۔
یہ بھی پڑھیں:شاہین شاہ آفریدی کو ویلنٹائن ڈے کا تحفہ مل گیا۔۔ تصویر شیئر کر دی