وزیراعلیٰ پرویز الٰہی نے صحافی برادری سے کیا ایک اور وعدہ پورا کردیا

لاہور صحافی کالونی فیز ٹو کیلئے  700کنال اراضی الاٹ 

Dec 14, 2022 | 19:39:PM
لاہور, صحافی کالونی, فیز ٹو, کنال, اراضی, وزیراعلیٰ پنجاب
کیپشن: وزیراعلیٰ پرویز الٰہی(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے صحافی برادری سے کیا ایک اور وعدہ پورا کردیا،راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے اپنے پہلے فیز میں صحافی کالونی فیز ٹو کیلئے  700کنال اراضی الاٹ کر دی۔

چیف آپریٹنگ افسر راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے روڈا کے فیز ون میں 700کنال اراضی الاٹ کرنے کے بارے میں پنجاب جرنلسٹ ہاؤسنگ فاؤنڈیشن کو آگاہ کردیا،وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی سے لاہور پریس کلب کے صدر اعظم چودھری اور سیکرٹری جنرل پی ایف یو جے رانا محمد عظیم  کی ملاقات  ہوئی۔ اس موقع پر پریس سیکرٹری وزیراعلیٰ اقبال چودھری اور ڈی جی پی آر راؤ پرویز اختر بھی موجود تھے۔ وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی نے اراضی الاٹ کرنے کے حوالے سے روڈا کا نوٹیفکیشن اعظم چودھری اور رانامحمد عظیم کے حوالے کیا، اس موقع پر وزیراعلی پرویز الہیٰ کا کہنا تھا کہ روڈا فیز ون میں ترقیاتی کام پہلے سے ہی جاری ہے۔ صحافیوں کے لئے چھت فراہم کرنا میری اولین ترجیح ہے۔

وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ پچھلے دور میں بھی صحافیوں کو پلاٹ دئیے او راب بھی پلاٹ دینے کا وعدہ پورا کیا،صحافی کالونی فیز ٹو میں پریس کلب ملازمین اور معذور،بیمار صحافیوں کو بھی پلاٹ دئیے جائیں گے۔